کھٹمنڈو کےانٹرنیشنل ایئرپورٹ پربڑا حادثہ، اڑان کے دوران طیارہ گرکر تباہ ،18ملازمین کی موت

 

کھٹمنڈو: نیپال میں بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی۔ نیپال کی مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو کھٹمنڈو کے تریبھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ٹی آئی اے) پر سوریہ ایئر لائنز کے طیارے میں آگ لگ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پوکھرا جانے والے طیارے کے ٹیک آف کے دوران رن وے سے باہر جانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔(جاری)

سوریہ ایئر لائنز کے طیارے نمبر ایم پی سی آر جے 200 نے رن وے 2 سے پوکھرا کے لیے اڑان بھری لیکن تکنیکی خرابی کے باعث طیارے میں ٹیک آف کے فوراً بعد آگ لگ گئی اور شدید دھوئیں کے ساتھ زمین پر گر گیا۔ حادثے کے بعد پورے ایئرپورٹ پر کہرام مچ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سوریہ طیارے میں کل 19 افراد سوار تھے۔ ان میں سے 18 کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 4 کو بچا لیا گیا ہے۔ طیارہ مینٹیننس کے لیے پوکھرا جا رہا تھا، اس میں تمام ایئر لائنز کے ملازمین تھے۔(جاری)

تفصیلات کے مطابق گھریلو ایئرلائن سوریہ کا طیارہ کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔طیارے میں 19 افراد سوار تھے۔ 37 سالہ کیپٹن ایم آر شاکیا کو ملبے سے نکالا گیا اور علاج کے لیے سینامنگل کے کے ایم سی اسپتال لے جایا گیا۔ ایئرپورٹ پر دھویں کے گہرے بادل نظر آئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ رن وے کے جنوبی سرے (کوٹیشور کی طرف) سے ٹیک آف کر رہا تھا کہ اچانک الٹ گیا اور طیارے کے بازو کی نوک زمین سے ٹکرائی اور فوری طور پر آگ لگ گئی۔ اس کے بعد یہ رن وے کے مشرقی جانب بدھا ایئر ہینگر اور ریڈار اسٹیشن کے درمیان خلا میں جا گرا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے