فائرنگ کے واقعے سے اتر پردیش کے علی گڑھ ضلع میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی میڈیکل کالونی میں معمولی جھگڑے کے بعد رجسٹرار آفس میں تعینات ملازمین پر فائرنگ کی گئی۔ دو ملازمین گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ملازمین کو علاج کے لیے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیکل کالج میں پولیس اہلکار فورس کے ساتھ موجود ہیں۔پولیس، واقعہ کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہے۔(جاری)
تفصیلات کے مطابق علی گڑھ کے سول لائنز تھانہ علاقے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی میڈیکل کالونی میں اے ایم یو رجسٹرار آفس میں تعینات دو حقیقی بھائیوں کو گولی مار دی گئی۔ دونوں بھائی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو علاج کے لیے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ اے ایم یو انتظامیہ اور پولیس افسران فورس کے ساتھ میڈیکل کالج میں موجود ہیں۔ پولیس نے موقع سے دو ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ملزمین سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور واقعے میں ملوث دیگر ملزمین کی بھی تلاش کر رہی ہے۔(جاری)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پراکٹر ڈاکٹر وسیم علی نے بتایا کہ اے ایم یو کی میڈیکل کالونی کے رہائشی محمد ندیم اور محمد کریم رجسٹرار کے دفتر میں تعینات ہیں۔ بدھ کی صبح ساڑھے 9 بجے میڈیکل کالونی میں حملہ آوروں نے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے دونوں بھائی زخمی ہوگئے۔اے ایم یو کے سیکورٹی انتظامات میں تعینات موبائل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمی بھائیوں کو علاج کے لیے میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔ پولیس نے موقع سے دو ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ملزمین سے پوچھ تاچھ اور مزید کارروائی میں مصروف ہے۔
0 تبصرے