مالیگاوں نیارا پیٹرول پمپ کے پیچھے سے 20 کلو نشہ آور اشیاء پولس نے کیا ضبط ، ایک گرفتار ، مزید کاروائی جاری

 

آج بروز جمعہ 26 جولائی / مالیگاوں شہر کے پوارواڑی پولس اسٹیشن کے پولس اہلکار شری سدھیر پاٹیل کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ شہر کے آگرہ روڈ پر واقع نیارا پیٹرول پمپ کے پیچھے کھڑی ایک فور وہیلر اپے گاڑی میں نشہ آور اشیاء ہے ، جس کی اطلاع ملتے ہیں مذکورہ پولس اہلکار نے ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سدھو کو اس کی جانکاری دی اور کاروائی کرنے کی اجازت طلب کی اور ایک ٹیم تیار کی گئی ۔ اس ٹیم میں راکیش ابالے ، سدھیر پاٹیل سمیت مزید دو پولس اہلکار شامل تھے ۔ (جاری)

حاصل تفصیلات کے مطابق نیارا پیٹرول پمپ کے پیچھے کھڑی اپے گاڑی کا نمبر ایم ایچ 04 ایف یو ، 4979 تھا ، اور کاروائی کرتے ہوئے پولس نے اس گاڑی سے 2 کلو گانجے کی دس پاکٹ برآمد کئے ، پولس کے مطابق 2 لاکھ 40 ہزار کا گانجہ جیسی نشہ آور اشیاء ضبط کیا گیا ۔ کاروائی کرتے ہوئے پولس نے معاملے پر مقدمہ درج کیا ، پولس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ۔ مزید بتایا گیا کہ ٹوٹل 20 کلو گانجہ ضبط کیاگیا ہے ۔ پولس نے ملزم کو مقامی کورٹ میں پیش کیا جہاں پانچ دن کی پولس کسٹڈی معزز جج نے دی ہے ۔ مذکورہ معاملے میں مزید ملزمین کی گرفتاری کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ اس معاملے میں پولس کاروائی کررہی ہے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے