وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اس وقت لوک سبھا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کر رہی ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ تقریر پڑھنا شروع کر دی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی دنیا کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔ ہندوستان اسی طرح ترقی کی راہ پر آگے بڑھتا رہے گا۔ مہنگائی کو 4 فیصد تک لانے کی کوششیں جاری ہیں۔(جاری)
بجٹ کی تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے کہا، ‘ہم نے پی ایم غریب کلیان یوجنا کو 5 سال کے لیے بڑھا دیا۔ اس سے 80 کروڑ سے زیادہ غریب لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے روزگار، ہنر کی تربیت کے لیے پانچ سکیموں کے پیکج کا اعلان کیا۔ اس سے پانچ سالوں میں 4 کروڑ 10 لاکھ نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ان اسکیموں پر دو لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ عبوری بجٹ میں ہم نے ترقی یافتہ ہندوستان کا روڈ میپ دینے کا وعدہ کیا تھا۔(جاری)
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا، مجھے 5 سالوں میں 4.1 کروڑ نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنر اور دیگر مواقع کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 5 اسکیموں اور اقدامات کے وزیر اعظم کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جس کا مرکزی خرچ 2 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اس سال ہم نے تعلیم، روزگار اور ہنر کے لیے 1.48 لاکھ کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔(جاری)
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہاکہ تعلیمی قرض کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا قرض دستیاب ہوگا۔تعلیمی قرضوں پر، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا، ‘حکومت گھریلو اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے 10 لاکھ روپے تک کے قرضوں کے لیے مالی مدد فراہم کرے گی۔’(جاری)
نرملا سیتا رمن نے کہا کہ کسانوں اور زراعت کے شعبے کے لیے بجٹ میں 1.52 لاکھ کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس فنڈ سے زراعت اور متعلقہ شعبوں کے لیے اسکیمیں بنائی جائیں گی۔(جاری)
0 تبصرے