دو دن قبل مرکزی حکومت کی جانب سے بجٹ 2024 پیش کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم مودی نے کی اور بعد میں اقتصادی بجٹ کی تفصیل وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے پیش کی ۔ پیش کئے جانے والے بجٹ میں ایک بات تو صاف طور معلوم ہورہی ہیکہ بجٹ میں عام آدمی کا کوئی فایدہ نہیں ہے ۔ یہاں بجٹ پیش کرنے کے بعد مہنگائی پر بھی کافی بحث ہوئی لیکن کوئی مستقل حل نہیں نکل سکا ۔ اسی کو لیکر کانگریس کے صدر راہل گاندھی ، ملکارجن کھرگے ، اکھلیش یادو اور ممتا بینر جی نے بجٹ 2024 سے متعلق این ڈی اے سرکار کو کٹگھرے میں کھڑا کردیا ہے ۔ آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کس نے کیا کہا ؟ (جاری)
یہ کرسی بچاؤ بجٹ ہے - راہل گاندھی
حزب اختلاف نے عام بجٹ 2024 کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا کرسی بچاؤ بجٹ ہے اور اسے "پی ایم سرکار بچاؤ اسکیم " کہنا چاہیئے ، اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا کہ اہم مسائل کا ذکر تک نہیں کیا گیا ۔ ششی تھرور نے کہا کہ بہار اور آندھرا کو سیاسی وجوہات کی بناء پر مطمئن کیا گیا لیکن ملک میں اور بھی ریاستیں موجود ہیں ۔ راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا "یہ کرسی بچاؤ بجٹ ہے ، جس میں حلیفوں کو خوش کیا گیا ہے ، اے اے یعنی اشرافیہ کو فوائد دئے گئے ہیں ۔ لیکن عام ہندوستانیوں کو کوئی راحت نہیں ۔ یہ بجٹ کانگریس کے انتخابی منشور اور سابقہ بجٹوں کی کاپی پیسٹ ہے ۔ (جاری)
ناامیدی کا پلندہ ہے بجٹ : سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو
اکھلیش یادو نے مرکزی بجٹ کو نا امیدی کا پلندہ قرار دیا ہے ۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد اکھلیش یادو نے نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بجٹ کو عوام کے بجائے حکومت کو بچانے والا قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بچانا ہے تو اچھی بات ہے کہ بہار اور آندھراپردیش کو کچھ خاص اسکیموں سے جوڑا گیا ۔ لیکن اتر پردیش جیسی ریاست میں جو ایک وزیر اعظم دیتی ہے۔ ؟ ایک شعر پڑھتے ہوئے انہوں نے طنز کیا اور کہا یہ بجٹ بھی نا امیدی کا ہی پلندہ ہے ۔ شکر ہے انسان ایسے حالات میں بھی زندہ ہے ۔ (جاری)
ایک پارٹی کو خوش کرنے والا بجٹ تیار کیا گیا - ممتا بینرجی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بینر جی نے بھی اس پر تنقید کی ہے ۔ انہوں نے اس بجٹ کو بے سمت قرار دیا ہے اور کہا ہیکہ یہ ایک پارٹی کو خوش کرنے کیلئے تیار کیا گیا بجٹ ہے ۔
0 تبصرے