مالیگاؤں: لوکل کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، 24 چوری شدہ موبائل سمیت ایک ملزم گرفتار

 

مالیگاؤں کیمپ پولیس اسٹیشن حدود میں ایکاتماتا چوک میں واقع ایس ایس موبائل شاپ سے نامعلوم چوروں نے 17 جولائی کی رات کو موبائل شاپ کے بند شٹر اُٹھا کر دکان میں داخل ہوئے اور شیشے توڑ کر مذکورہ دکان سے تقریباً 4 لاکھ 82 ہزار 889 روپے مالیت کے 37 مہنگے موبائل فون چوری کر کے فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں دکان کے مالک اکشے اشوک اوستوال ساکن مالیگاؤں نے کیمپ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ (جاری)

واقعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ناسک دیہی ضلع کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں شہر اور دیہی علاقوں میں گھر میں چوری، موٹر سائیکل چوری، موبائل فون کی چوری اور دیگر چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکرم دیشمانے کے حکم پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گنجال کی ہدایات کے مطابق مالیگاؤں کیمپ ڈویژن، مالیگاؤں کیمپ پولیس اسٹیشن اور لوکل کرائم برانچ کی ٹیم کو حکم دیا گیا۔ (جاری)

اس سلسلے میں ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے مذکورہ جرم کی تفتيش شروع کرتے ہوئے ملزم محمد ساجد سلیم 17 سالہ رہائشی گولڈنگر، گلی نمبر 6 مالیگاؤں اور اس کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی، تب انہیں نے جرم کا ارتکاب کیا۔ جس کے بعد پولیس نے مالیگاؤں خلیل ہائی اسکول کے سامنے گولڈن نگر سے 37 چوری شدہ موبائل میں سے 2,90,424 روپے مالیت کے کل 24 موبائل برآمد کئے۔(جاری)

اور ملزم ندیم احمد انیس احمد 19 سالہ گولڈن نگر، مالیگاؤں، حفیظ الرحمن عتیق احمد، عمر 30 سالہ، ملک عنبر اقبال احمد، عمر 26 سالہ کیخلاف گناہ رجسٹر نمبر 173/24 تعزیرات ہند کی دفعہ331 (4)، 305 کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا۔ اس کارروائی کو انجام دینے میں لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر، راجو، سب انسپکٹر سندیپ پاٹل، پی ہاوا۔ چیتن سموتسرکر، پی او سبھاش چوپڑا، شرد مغل، یوگیش کولی، دتا مالی، ہیمنت گلبیلے، پردیپ بہرام وغیرہ شامل رہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے