کیرالہ کے وایناڈ ضلع میں شدید بارش کے بعد بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ میپڈی کے قریب کئی پہاڑی علاقوں میں پیش آنے والے اس حادثے میں کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ سینکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے لیکن شدید بارش کی وجہ سے راحت اور بچاؤ کاموں میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ منگل کی اولین ساعتوں میں میپاڈی کے قریب منڈکئی اور چورمالا میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ اس حادثے میں اب تک 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چورلمالا میں ایک بچے سمیت چار افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ تھوندرناڈ گاؤں میں ایک نیپالی خاندان کا ایک سالہ بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔(جاری)
کیرالہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (کے ایس ڈی ایم اے) نے کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔ کے ایس ڈی ایم اے نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کنور ڈیفنس سیکیورٹی کور کی دو ٹیمیں بھی امدادی کارروائی میں مدد کے لیے وائناد بھیجی گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے بتایا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے سینکڑوں افراد دب گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔(جاری)
وزیراعظم نریندر مودی نے معاوضہ کاکیا اعلان
اس حادثہ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنے ردعمل کا اظہارکیاہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ’’میں وایناڈ کے کچھ حصوں میں مٹی کے تودے گرنے سے پریشان ہوں۔ میری تعزیت ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کے لیے دعائیں ہیں۔ اس وقت تمام متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ میں نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ سے بات کی اور وہاں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔وزیر اعظم نے ہر مہلوک کے خاندانوں کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیاہے۔ وہیں زخمیوں کو 50 ہزار روپئے کی امداد دی جائیگی۔(جاری)
راہل گاندھی نے جتایا دکھ
راہل گاندھی نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میپاڈی، وایناڈ میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ میں ان خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ مجھے امید ہے کہ جو لوگ ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں انہیں جلد بحفاظت نکال لیا جائے گا۔(جاری)
چورلمالا سے منڈکئی تک سڑک بہہ گئی
موسلادھار بارش کی وجہ سے چورلمالا کا بازار علاقہ ملبے سے بھر گیا ہے اور وہاں کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ بارش کے باعث ریسکیو ٹیم کو موقع پر پہنچنے میں کافی دشواری کا سامنا ہے۔ چورلمالا سے منڈکئی تک سڑک بہہ جانے کے باعث ریسکیو آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔موسلادھار بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے چورلمالاکو منڈکئی سے جوڑنے والے پل کو بہا دیا، جس سے منڈکئی سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق پہلا لینڈ سلائیڈنگ منگل کی صبح 2 بجے اور دوسرا لینڈ سلائیڈنگ صبح 4 بجے پیش آیا۔ منڈکئی میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے این ڈی آر ایف کی 20 رکنی ٹیم روانہ ہوگئی ہے۔ ہیریسن ملیالم پلانٹیشن کے حکام نے بتایا کہ دو ڈویژنوں کے تقریباً 200 ملازمین کو ایک اسٹیٹ بنگلے میں رکھا گیا ہے۔ ریاستی ریونیو منسٹر کے راجن نے کہا کہ کوئمبٹور سے ہیلی کاپٹر طلب کرکے ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وہیں حکومت کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر کیساتھ دو ہیلی کاپٹر بھی دیئے ہیں جس کی مدد سے ریسکیو آپریشن میں آسانی میسر ہورہی ہے ۔
0 تبصرے