لاڈلی بہنا اسکیم کیلئے شہری خواتین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ! ان مقامات پر لگائے گئے سرکاری ٹیبلز ، کل 29 جولائی سے ہوگا کام کاج کا آغاز

 

  مالیگاوں / لاڈلی بہنا اسکیم کیلئے کارپوریشن نے فارم بھرنے کیلئے شہر کے 23 مقامات پر مدد کیندر قائم کیا ہے ۔ اس ضمن میں آج پرشاشک رویندر جادھو کی رہنمائی میں ایڈیشنل کلکٹر نوتن کھاڑے ، ڈپٹی کمشنر پلوی شیر ساتھ ، ہیلتھ آفیسران کی رہنمائی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ریاستی حکومت کی جانب سے لاڈلی بہنا اسکیم کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے غور و خوض کیا گیا اور طئے پایا کہ 21 سے 65 سال عمر کی خواتین کو ہر ماہ 1500 روپئے وظیفہ ملے گا ۔ 

اس کیلئے عریضہ فارم بھرنے ، ناری شکتی دوت ایپ کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ کارپوریشن نے خواتین کے فارم بھرنے کیلئے شہر کے 23 مقامات پر جو مڈڈ کیندر قائم کئے ہیں اس میں 1 - وارڈ کمیٹی نمبر 1 موسم پل ، 2 - وارڈ کمیٹی نمبر 2 ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر گارڈن ہزار کھولی ،3- وارڈ کمیٹی نمبر 3 ، پانچ قندیل 4- وارڈ کمیٹی نمبر 4 ناندیڑی اسکول غیاث نگر 5- کیمپ وارڈ اروگیہ کیندر اول گاؤں ناکہ ، 6- سمکسیر وارڈناگری اروگیہ کیندر ، 7 - نیما فرسٹ نیا بس اسٹینڈ کے سامنے 8 - نیما ٹو نئے بس اسٹینڈ کے سامنے 9- سوموار وارڈ ناگری اروگیہ کیندر چونا بھٹی ، 10 - گرووار وارڈ ناگری اروگیہ کیندر ڈائمنڈ اسکول 11- آئے اے ایم وارڈنا گری اروگیہ اسکول نمبر 17 عباس نگر ، 12 گولڈن نگر ، پتھر والی اسکول تاشقند باغ ، 13- عائشہ نگر وارڈ نمبر گری اروگیہ کیندر عائشہ نگر چوک ،14 سوئیگاوں ناگری اروگیہ مراٹھی اسکول ،سوئیگاوں 15- رمضان پورہ ناگری اروگیہ کیندر نیا فاران اسپتال ، 16 غیاث نگر وارڈ کمیٹی نمبر 4 کے پاس ، 17 - مالدہ ، آئی ایچ ڈی پی مالدہ شیوار ، 18 سائنہ گری اروگیہ کیندر ، پوری گیٹ ، ایوبی عالیشان کے پاس ، 19- شہری طبی ہیلتھ سینٹر چندن پوری گیٹ ، ایوبی عالیشان کے پاس ،20 - معاون کاریالیہ بی بی فاطمی لوک سنچالک کیندر کاپسے گلی ، مذکورہ پر 29 جولائی یعنی کل سے 31 جولائی تک صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک اور تین بجے سے شام چھ بجے تک کیمپ منعقد کیا گیا ہے 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے