ہرن باری ڈیم 45 فیصد ذخیرہ آب ، گرنا ندی میں پونم ڈیم سے چھوڑا گیا پانی ، مزید بارش کی ضرورت

 

مالیگاوں / شہر سے بہنے والی گرنا ندی میں پونم ڈیم سے پانی چھوڑا گیا ہے ۔ گجرات میں زبردست بارش کی وجہ سے گجرات کے ساحلی پٹے پر واقع پونم ڈیم سے گرنا ندی میں پانی چھوڑا گیا ہے ۔ یہ پانی بہہ کر گرنا ڈیم میں جمع ہوگا ، تاہم ریاست کے دیگر علاقوں خصوصاً کسمادے پٹے اور شمالی مہاراشٹر میں بارش کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔ یہی صورتحال تعلقہ کی بھی ہے ۔ 

  گزشتہ پندرہ دنوں سے مالیگاوں تعلقہ میں برائے نام بارش کا اندراج کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے کسانوں کی فکر مندی بڑھتی جارہی ہے ۔ دریں اثناء شہر کو پانی سپلائی کرنے والے آس پاس کے ڈیموں کی بات کریں تو ڈیموں کے اطراف میں بھی ابھی اچھی بارش کی ضرورت ہے ۔ سالہیر ملہیر ، طاہرہ آباد ، سمیت اس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دو دنوں وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے موسم ندی پر بنے ہرن باری ڈیم جس کی کل استطاعت 1100ایم سی ایف ٹی ہے تقریباً 45 فیصد بھر گیا ہے ۔ اگر دو تین دن تک مسلسل بارش ہوتی ہے تو یہ ڈیم نصف بھر جائیگا ۔ دریں اثنا چنکار پور ڈیم میں اس وقت 30 فیصد اور گرنا ڈیم میں 12 ذخیرہ آب ہے ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے