نئی دہلی : نیٹ پیپر لیک معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کئی چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔ 4 مئی کی رات کا بار بار تذکرہ کیا گیا ، آخر 4 مئی کی رات کو ایسا کیا ہوا جس کا کنیکشن نیٹ کے امتحان سے ہے، یہ موضوع بحث بن گیا ہے ۔ آج یہ راز بھی سپریم کورٹ میں فاش ہوگیا ۔ بتادیں کہ نیٹ یو جی کا امتحان 5 مئی 2024 کو ہوا تھا۔ نیٹ کا پیپر کب لیک ہوا تھا، اس کی مکمل معلومات سامنے آ گئی ہیں۔ سی جی آئی نے اس حوالے سے کئی سوالات بھی اٹھائے۔(جاری)
سالیسٹر جنرل نے سپریم کورٹ میں 4 مئی کی رات کی پوری کہانی کا انکشاف کردیا۔ سالیسٹر جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ امت آنند، جو نیٹ پیپر لیک معاملہ میں ایک اہم کڑی ہے، دراصل وہ ایک بچولیا ہے۔ وہ 4 مئی کی رات طلبہ کو جمع کر رہا تھا، تاکہ 5 تاریخ کو انہیں پیپر ملے۔ اسی طرح ایک دیگر نتیش کمار اس جگہ پر تھے جہاں وہ صبح پیپر ملنا تھا اور طلبہ کو اسے یاد کرانا تھا۔(جاری)
عدالت میں سماعت کے دوران سی جی آئی نے کہا کہ امت آنند کے بیانات الگ الگ ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹ کا پیپر 4 تاریخ کو لیک ہوا تھا، دوسرے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وہاٹس ایپ پر 5 تاریخ کی صبح موصول ہوا تھا۔ ان کا پہلا بیان بتاتا ہے کہ نیٹ کا پیپر 4 تاریخ کو لیک ہوا تھا۔ اگر پیپر 4 مئی کی رات کو لیک ہوا تھا تو ظاہر ہے کہ یہ لیک نقل و حمل کے عمل میں نہیں ہوا تھا اور یہ اسٹرانگ روم والٹ سے پہلے ہوا تھا۔(جاری)
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سی جے آئی نے سب کا بیان سننے کے بعد کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ طلبہ کو 4 تاریخ کی رات کو یاد کرنے کے لئے کہا جا رہا تھا، جس کا مطلب ہے کہ نیٹ کا پرچہ 4 تاریخ سے پہلے لیک ہوا تھا ۔ امت آنند کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ 4 تاریخ کی رات کو جوابات یاد کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔
0 تبصرے