دردناک حادثہ، کھائی میں گری کار، ایک ہی کنبہ کے 5 بچوں سمیت 8 کی موت  

 

اننت ناگ : جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قریب سمتھان ۔ کوکر ناگ روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے دو خواتین اور پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ گاڑی مڈوا کشتواڑ جا رہی تھی کہ ڈرائیور نے کار پر سے کنٹرول کھو دیا۔

مرنے والوں کے نام:

کشتواڑ کے رہنے والے امتیاز راتھر ، عمر 45 سال، والد کا نام غلام رسول راتھر۔

افروزہ بیگم، ساکن کشتواڑ، عمر 40، شوہر کا نام- امتیاز احمد راتھر۔

ریشما، عمر 40 سال، شوہر کا نام- ماجد احمد

اریبہ امتیاز، عمر 12 سال، والد کا نام- امتیاز احمد

انیہ جان، عمر 10 سال، والد کا نام- امتیاز احمد

ابان امتیاز، عمر 6 سال، والد کا نام- امتیاز احمد

مصیب ماجد، عمر 16 سال، والد کا نام- ماجد احمد

مشیل ماجد، عمر 8 سال، والد کا نام ماجد احمد(جاری)

یہ واقعہ یونین ٹیریٹری کے راجوری اور ریاسی اضلاع میں بالترتیب دو الگ الگ سڑک حادثات میں چھ افراد کی موت کے چند دن بعد پیش آیا ہے۔ پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، 21 جولائی کو ٹھنڈی کاسی سے آٹھ افراد کو لے کر جا رہی ایک ٹیکسی راجوری کے چلان گاؤں کے قریب پہاڑی سڑک سے گر گئی تھی۔(جاری)

اس سے پہلے 13 جولائی کو جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں ایک بس سڑک سے پھسل کر 200 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد کی موت اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔ ڈوڈا کے ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ نے اے این آئی کو بتایا کہ حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ 4 شدید زخمی اور 5 کو اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ہم نے کل 9 لوگوں کو جی ایم سی (گورنمنٹ میڈیکل کالج) ڈوڈا ریفر کردیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے