نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم طوفان تھمنے کے بعد بارباڈوس سے وطن کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا چار دن کے طویل انتظار کے بعد برج ٹاؤن سے ہندوستان کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں ورلڈ چیمپئن بننے والی ہندوستانی ٹیم جمعرات کی صبح 6 بجے دہلی پہنچے گی۔ ٹیم کے کھلاڑی اور عملہ ہوائی اڈے سے براہ راست آئی ٹی سی موریا ہوٹل جائیں گے۔ اس کے بعد کھلاڑی وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔(جاری)
چیمپئن کھلاڑی صبح 11 بجے وزیر اعظم کی آفس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ پی ایم مودی سے ملاقات کے بعد کرکٹ ٹیم براہ راست ممبئی کے لیے روانہ ہوگی۔ ممبئی پہنچنے کے بعد فاتح ہندوستانی ٹیم کا وکٹری مارچ ہوگا۔ وکٹری مارچ نریمان پوائنٹ سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک ہوگا۔ اس دوران ہندوستانی کرکٹرز پر انعامات کی بھی بارش ہونے والی ہے۔ بی سی سی آئی نے خود 125 کروڑ روپے کے بونس کا اعلان کیا ہے۔(جاری)
چار جون کو ٹیم انڈیا کا پروگرام
۔19.30 بجے : ہوٹل تاج، اپولو بندر کے لیے روانگی۔(جاری)
ہندوستان نے 29 جون کو جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتی تھی۔ اس کے بعد سے ہندوستانی شائقین اپنی چمپئن ٹیم کے استقبال کے لئے بے تاب ہیں۔ لیکن بارباڈوس میں آئے طوفان بیرل نے ہندوستانی ٹیم کی وطن واپسی کے انتظار کو طول کر دیا۔ اسی وجہ سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ چمپئن بننے کے بعد سے بارباڈوس میں پھنسی رہی۔ ہوٹل میں قید کھلاڑی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے اہل خانہ اور مداحوں سے جڑے رہے۔ چیمپئن کھلاڑیوں نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔(جاری)
ہندوستان نے دوسری بار ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس سے پہلے ایم ایس دھونی کی کپتانی میں 2007 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی جیت چکی ہے۔ یہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن بھی تھا۔ اس کے بعد ہندوستان کو اپنی دوسری ٹرافی کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے بالآخر 29 جون 2024 کو یہ انتظار ختم کیا۔
0 تبصرے