اب 61 سے 65 سال کی خواتین کو بھی ملنا چاہیئے لاڈلی بہنا اسکیم کا فائدہ ، مفتی اسمعیل کی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے اہم گفتگو

 

ریاستی حکومت نے وزیر اعلیٰ "لاڈلی بہنا اسکیم " کو متعارف کراتے ہوئے 21 سے 60 سال کی عمر کی خواتین کیلئے ماہانہ 1500 روپئے وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کیلئے آج مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ممبئی سے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہیکہ 21 سے 60 سال کی عمر کی خواتین کو 1500 روپئے ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا ، 61 سے 65 سال کی عمر کی خواتین نے کیا بگاڑا ہے ؟؟؟ 65 سال سے زائد عمر کی خواتین کو تو وظیفہ ملتا ہی ہے ۔ اس اسکیم میں 61 سے 65 سال کی عمر کی خواتین کو بھی شامل کیا جائے جس کو وزیر اعلیٰ نے قبول کرنے کی حامی بھری ہے ۔(جاری)

دریں اثنا مفتی اسمعیل قاسمی نے بتایا کہ انہوں نے ڈومیسائل اور رہائش کیلئے مہاراشٹر کا شہری ہونا کے کاغذات کی شرائط کو آسان کرنے پر بھی گفتگو کی ۔ ایم ایل اے نے کہا کہ ادھار کارڈ ، بینک پاس بک کے زریعے بھی اس اسکیم کا فائدہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو دیا جائیگا ۔ جسے وزیر اعلیٰ نے تسلیم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ایم ایل اے نے بھی کہا کہ لاڈلی بہنا اسکیم کیلئے آج سے ایم ایل اے رابطہ آفس پر واقع نیا پورہ اور جمیعت علماء دفتر پر مذکورہ اسکیم سے متعلق فارم بھرنے کیلئے خواتین کی رہنمائی کی جائیگی ۔ لہذا خواتین دونوں مقامات سے رابطہ قائم کر کے عریضہ فارم داخل کریں ۔ (جاری)

اہم اطلاع : این بی ٹی نیوز پورٹل سے ملی تفصیلات سے متعلق بتایا کہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے آج اعلان کرتے ہوئے میری لاڈلی بہنا اسکیم میں فارم بھرنے کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے ۔ اس اسکیم میں درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 جولائی تھی جبکہ اب اس میں توسیع کرتے ہوئے اس اسکیم کی آخری تاریخ 31 اگست تک کردی گئی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے