جمیعت علماء مدنی روڈ نے اپنا وعدہ پورا کیا ، مکان مالک کو ایک منزلہ مکان کیساتھ 63 برتن سیٹ اور ایک مہینے کا راشن فراہم

 

مالیگاوں / کل بروز اتوار 14 جولائی کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب جمیعت علماء مدنی روڈ کا ایک وفد مقامی صدر مفتی اسمعیل قاسمی کے ہمراہ بسم اللہ چوک رمضان پورہ میں شاہد کرانہ کے پاس آگ سے متاثر ہونے والے مکان کو جمعیت علماء مدنی روڈ نے ایک منزلہ عمارت تعمیر کیساتھ 63 عدد برتن سیٹ اور 15 دنوں کا راشن دینے کیلئے پہنچی ۔ (جاری)

یاد رہے کہ دو جون کو رات میں بسم اللہ چوک رمضان پورہ شاہد کرانہ کے پاس نا معلوم وجوہات کی بناء پر آگ زنی کا سانحہ پیش آیا جس میں دو مکانات جل کر مکمل طرح خاکستر ہوگئے تھے ۔ اس وقت متاثرین اور مکانات جا جائزہ لینے کیلئے مفتی اسمعیل قاسمی ، انیس فہمی ، عمران مانے وغیرہ پہنچے تھے ۔ اس وقت معائنہ کرنے کے بعد میڈیا میں مفتی اسمعیل قاسمی نے ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد مکان کی تعمیر کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد میٹنگ میں مکان کی تعمیر مکمل کر کے دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ (جاری)

دیڑھ ماہ کے اندر ایک منزلہ عمارت کی تعمیر آج تکمیل پر پہنچا ، وہیں بازو دوسرے مکان کے مالک صاحب استطاعت تھے جس کی وجہ سے جمیعت کو ایک ہی مکان کی تعمیر کرنا پڑا ۔ اس کے بعد کل بروز اتوار کو مقامی جمیعت علماء مدنی روڈ کا وفد مکان مالک کو گھر کی چابی ، برتن کا سیٹ اور راشن دینے پہنچے تھے ۔ اسوقت جمیعت کے دیگر زمہ داران موجود تھے۔  (جاری)

میڈیا کو بیان دیتے ہوئے مفتی اسمعیل قاسمی نے کہا کہ گزرے ماہ 2 جون کی رات کو اس جگہ پر آگ زنی کا معاملہ پیش آیا تھا ۔ دو گھروں میں آگ لگنے کی وجہ سے دونوں مکانات جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔ وہیں دوسرے مکان کی تفصیل دیتے ہوئے مفتی اسمعیل قاسمی نے کہا کہ بازو مکان مالک کے چار بیٹے ہیں اسلئے انہوں نے اپنا مکان خود تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ بلکہ انہوں نے دعاؤں کی درخواست کی تھی ۔ تقریباً سوا دو لاکھ کی رقم سے ایک مکان کی تعمیر کی گئی جس کا مکان مالک صاحب استطاعت نہیں تھا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے