مالیگاوں/ کل 24 جولائی 2024 بروز بدھ مقامی سماج وادی پارٹی کی صدر شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی نے مالیگاوں کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو اور پوارواڑی پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر کو مالیگاوں عزیز کلو اسٹیڈیم میں طلب کیا اور کہا کہ 9 اگست 2024 جمعہ کے دن آل انڈیا سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو مالیگاوں تشریف لا رہے ہیں ۔ آنے والے مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے ساتھ ساتھ 2 برسوں سے مالیگاوں کارپوریشن کی جانب سے الیکشن نہیں ہوا ہے ۔ جس سے کارپوریشن سے عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ یہی وجہ ہیکہ اس سلسلے میں جو اقدامات سماج وادی پارٹی کی جانب سے شان ہند ، مستقیم ڈگنیٹی وغیرہ اٹھائے ہوئے ہیں ۔ (جاری)
اسی بناء پر مالیگاوں کارپوریشن کے تمام مذاہبِ اور طبقات کی عوام سماج وادی پارٹی کے ساتھ اسمبلی اور پارلیمنٹ الیکشن میں اہم موقف پیش بھی کررہے ہیں ۔ اور اس سلسلے میں جو تفصیلات مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمیٰ ، اکھلیش یادو کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کے اپنی پارٹی عوام کو پیش کی ہے ۔ یہی وجہ ہیکہ مہاراشٹر اسمبلی اور مالیگاوں کارپوریشن کے سلسلے میں اکھلیش یادو 9 اگست جمعہ کے دن اپنا موقف پیش کرینگے اسطرح کی تفصیلات مقامی سماج وادی پارٹی کے صدر شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی نے پیش کی ۔ (جاری)
کل 24 جولائی کو دوپہر کے وقت 2 بجے شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کے مطالبے پر عزیز کلو اسٹیڈیم میں کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو اور ان کے ہمراہ پوارواڑی پولس اسٹیشن کے آفیسران عزیز کلو اسٹیڈیم آئے تھے ۔ انہیں سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں نے مالیگاوں شہر کے سب سے بڑے اور اہم عزیز کلو اسٹیڈیم میں ساری تفصیلات پیش کی اور کہا گیا کہ 9 اگست کے موقع پر اکھلیش یادو کی آمد پر یہاں بڑی تعداد میں عوام شرکت کریگی ۔ اسی سلسلے میں یہاں کسی بھی طرح کی کوئی تکالیف نہ ہو ۔ جس پر آفیسران نے تیقن دیتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی اور شان ہند سے صاف صفائی اور جگہ ہی کشادگی میں اضافہ کرنے کا وعدہ کیا ۔
0 تبصرے