نئی دہلی : جھارکھنڈ کے چکردھر پور ریل حادثہ میں ابتدائی تحقیقات کے مطابق امکان ہے کہ مال گاڑی اور مسافر ٹرین الگ الگ پٹریوں پر متوازی چل رہی ہوں گی، مسافر ٹرین مال گاڑی سے تھوڑا آگے چل رہی ہو گی۔ مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتر کر بغل والی پٹری پر گر گئی ہوں گی۔ چونکہ ہاوڑہ-ممبئی میل آگے تھی اس لیے انجن آگے بڑھ گیا اور مال گاڑی کے ڈبے اس کے کوچ سے ٹکرا گئے۔ کیونکہ ہاوڑہ ممبئی میل کا انجن پٹری سے نہیں اترا ہے۔ کسی بھی ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد لوکو پائلٹ کو سب سے پہلے کیا کرنا پڑتا ہے، 99.9 فیصد لوگ نہیں جانتے ہوں گے، آئیے جانتے ہیں۔(جاری)
جب کوئی مسافر ٹرین یا مال گاڑی پٹری سے اترتی ہے اور اس کی بوگیاں قریبی پٹریوں پر گرجاتی ہیں۔ ایسے میں اگر اس ٹرین کا لوکو پائلٹ اور گارڈ محفوظ ہیں اور حادثہ رات کے وقت پیش آتا ہے تو اپنی ٹرین کو دیکھنے کی بجائے سب سے پہلے انجن کی ہیڈ لائٹ کو بند کرکے آن کرنا ہوتا ہےاور فلیشر لائٹ کو آن کرنا ہوتا ہے ۔ یہ لائٹ ہلکی پیلی رنگ کی ہوتی ہے ، جو سامنے سے آرہی ٹرین کیلئے اشارہ ہوتا ہے کہ وہ ٹرین میں ایمرجنسی بریک لگا دیں ۔(جاری)
اس کے بعد لوکو پائلٹ اور اسسٹنٹ لوکو پائلٹ میں سے ایک 800 یا 1000 میٹر دور (تقریباً 12-14 پلر ) دوسرے ٹریک پر آگے جاکر پٹاخے (ڈیٹونیٹر) کو ٹریک پر لگائے گا۔ یہ ساونڈ سگنل ہوتا ہے۔ پٹاخوں کی آواز کا مطلب ہے کہ کوئی ٹرین کو رکوانے کی کوشش کر رہا ہے۔ لوکو پائلٹ کو فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگانی ہوتی ۔ اس کے ساتھ ساتھ ریڈ سگنل بھی دکھانا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لوکو پائلٹ کے پاس واکی ٹاکی بھی ہوتا ہے جس کے ذریعے اسے پیغامات بھیجنے ہوتے ہیں۔(جاری)
ٹرین حادثے کے بارے میں انڈین ریلوے لوکو رننگ مین آرگنائزیشن (آئی آر ایل آر او) کے کارگزار صدر سنجے پاندھی نے کہا کہ تقریباً دو دہائیوں سے مال گاڑی کے ڈبوں کے مسلسل اوور لوڈنگ کی وجہ سے پٹری کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ یہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی ایک بڑی تکنیکی وجہ بھی ہو سکتی ہے۔( جاری)
ان کا کہنا ہے کہ یہ بات پارلیمانی کمیٹی کے سامنے اور ماہرین بھی کہہ چکے ہیں ۔ کیونکہ ٹرین کا انجن 20 سے 22 میٹر لمبا ہوتا ہے جس کا وزن 120 ٹن ہوتا ہے جبکہ مال گاڑی کے ڈبوں کا وزن 70 سے 85 ٹن اور اس کی لمبائی 10 میٹر کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریک کی دیکھ بھال اور مرمت میں ضرورت سے زیادہ آؤٹ سورسنگ بھی عدم استحکام کا باعث ہے۔
0 تبصرے