ضمنی انتخابات نتائج : پنجاب میں عآپ کا جادو قائم، ہماچل میں سکھو کا پنجہ مضبوط...کیا کہتا ہے این ڈی اے۔ انڈیا اتحاد کا لٹمس ٹیسٹ

 

نئی دہلی: ملک میں لوک سبھا انتخابات میں لگاتار تیسری بار این ڈی اے کی حکومت بنی۔ لیکن اس بار مودی سرکار کا جادو ختم ہوتا نظر آیا ۔ حکومت بننے کے باوجود اپوزیشن پارٹیاں مضبوط ہو کر ابھریں۔ لوک سبھا انتخابات کے فوراً بعد ہوئے اسمبلی ضمنی انتخاب، جس کو این ڈی اے حکومت کے لیے لٹمس ٹیسٹ سمجھا جاتا تھا، اس میں بھی مایوسی ہاتھ لگی ہے۔(جاری)

بتادیں کہ سات ریاستوں بہار، مغربی بنگال، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور ہماچل پردیش کی 13 اسمبلی سیٹوں کے لیے 10 جولائی کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ان 13 سیٹوں کے انتخابی نتائج کا آج اعلان کیا جا رہا ہے۔ 13 سیٹوں میں سے انڈیا الائنس نے تقریباً 10 سیٹیں جیتی ہیں۔ ایسے میں اپوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس جیت سے اپوزیشن کو بوسٹر ڈوز ملے گا ۔(جاری)

جیت کا کیا معنی؟

انڈیا اتحاد نے لوک سبھا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ بنگال ہو، یوپی ہو یا مہاراشٹر، اپوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ابھری۔ اس کی جھلک خود لوک سبھا کے پہلے اجلاس میں بھی دیکھنے کو ملی۔ اپوزیشن کی طاقت کی وجہ سے لوک سبھا میں کافی ہنگامہ ہوا۔ خود اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی پراعتماد نظر آئے۔ انہوں نے لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی، امیؤت شاہ اور راج ناتھ سنگھ سے براہ راست ٹکر لی ۔ ایسے میں اس ضمنی انتخاب میں جیت ان کے اعتماد میں مزید اضافہ کرے گی۔ اس کی ایک جھلک ہمیں مستقبل میں بھی دیکھنے کو ملے گی۔(جاری)

کون کہاں سے جیتا؟

پنجاب (جالندھر ویسٹ سیٹ): اے اے پی  امیدوار موہندر بھگت (فاتح) - بی جے پی امیدوار شیتل انگول (ہارے) - فرق 37,325 ووٹوں سے۔

ہماچل پردیش کی تین سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس نے دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی نے ہمیر پور سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ نالہ گڑھ اور دیہرا میں کانگریس کو کامیابی ملی ہے۔

اتراکھنڈ کے منگلور اسمبلی ضمنی انتخاب میں کانگریس نے اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار کو 449 ووٹوں سے شکست دی۔ وہیں بدری ناتھ اسمبلی میں کانگریس کو بڑی جیت ملی ہے۔ یہاں کانگریس امیدوار لکھپت سنگھ بھٹولا نے 5224 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے بعد سے کانگریس کارکنان جشن منا رہے ہیں۔

بہار کی روپولی سیٹ پر آزاد امیدوار شنکر سنگھ جیت گئے ہیں۔ بی جے پی کے کلادھر منڈل دوسرے اور آر جے ڈی کی بیما بھارتی تیسرے نمبر پر رہیں۔

بی جے پی نے مدھیہ پردیش کے امرواڑہ میں جیت درج کی ہے۔

ٹی ایم سی نے مغربی بنگال میں 4 سیٹیں جیتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے