نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ، انڈرگریجویٹ (نیٹ - یو جی ) 2024 کے دوبارہ منعقدہ امتحان کے نتائج جاری کر دیئے ہیں ۔ یہ امتحان گریس مارکس اور پیپر لیک ہونے کے بعد منعقد کیا گیا تھا۔ اس امتحان میں صرف 1,563 طلبہ شریک ہوئے۔ وہ طلباء جنہوں نے نیٹ یو جی 2024 کے دوبارہ امتحان میں شرکت کی تھی وہ اپنے نتائج این ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ ایکزام ڈاٹ این ٹی اے ڈاٹ اے سی ڈاٹ ان پر دیکھ سکتے ہیں۔(جاری)
این ٹی اے نے 23 جون کو 1,563 امیدواروں کے لیے دوبارہ امتحان لیا تھا۔ نیٹ یو جی کے امتحان میں ‘وقت کے ضیاع’ کی وجہ سے طلبہ کو گریس مارکس دیئے گئے، جس پر سوالات اٹھائے گئے اور بعد میں یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا، جہاں اس نے گریس نمبروں کے معاملے کو منسوخ کرتے ہوئے ان طلبہ کے لئے دوبارہ امتحان منعقد کرانے کا حکم دیا تھا۔(جاری)
نیٹ یو جی 2024 کا دوبارہ منعقدہ امتحان: اس طرح چیک کریں نتائج۔
پہلے نیٹ یو جی 2024 ایکزام ڈاٹ این ٹی اے ڈاٹ اے سی ڈاٹ ان کی سرکاری ویب سائٹ پر لاگ کریں ۔
ہوم پیج پر دستیاب ‘نیٹ یو جی امتحان رزلٹ 2024’ ٹیب پر کلک کریں۔
لاگ ان کی تفصیلات جیسے درخواست نمبر، ڈی او بی اور سیکورٹی پن کو پُر کریں۔ ایک نئی ونڈو کھلے گی اور نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہوگا۔
طلباء اپنا نتیجہ ڈاؤن لوڈ اور محفوظ کر سکتے ہیں۔
صرف 813 طلباء نے امتحان دیا ہے۔(جاری)
جن طلباء کے نتائج جاری ہو چکے ہیں انہیں یہ دیکھنا ہو گا کہ آیا ان کے اسکور کارڈ میں ان کی تصویر اور بارکوڈ موجود ہے یا نہیں۔ اگر تصویر اور بارکوڈ نظر نہیں آرہے ہیں تو دوبارہ اسکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اسی وقت، این ٹی اے کی طرف سے دوبارہ منعقد کرائے گئے امتحان میں، 1,563 میں سے صرف 813 طلباء نے امتحان دیا تھا۔ بقیہ 48 فیصد امیدواروں نے اضافی نشانات کو چھوڑ کر اپنے اصل اسکور کا انتخاب کیا ہے۔ اب کونسلنگ کا عمل 6 جولائی سے شروع ہوگا۔(جاری)
نیٹ یو جی 2024 امتحان کا تنازعہ
اس سال نیٹ یو جی کا امتحان 5 مئی کو ہوا تھا، جس میں 24 لاکھ سے زیادہ طلباء نے شرکت کی تھی۔ اس امتحان کا نتیجہ این ٹی اے نے 4 جون کو جاری کیا، جس میں 67 طلباء نے 720 میں سے 720 نمبر حاصل کیے۔ ان میں سے چھ طالب علم ہریانہ کے جھجر کے ایک مرکز سے تھے۔ اس کے بعد معاملہ تنازعہ شرو ع ہوگیااور امتحان میں دھاندلی کے الزامات لگنے لگے۔
0 تبصرے