دو دن بعد ان پانچ ریاستوں میں قہر ڈھائے گا مانسون، محکمہ موسمیات نے جاری کیا اپ ڈیٹ

 

نئی دہلی :  یوں تو اس وقت محکمہ موسمیات پورے ملک میں مانسون کی آمد کا اعلان کرچکا ہے لیکن مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں اب بھی شدید بارش کی صورتحال ہے۔ مانسون کی بارش نے جنوبی ہندوستان کے لوگوں کو پہلے ہی بھیگا دیا ہے۔ اب محکمہ موسمیات نے بھی شمالی ہندوستان میں موسلادھار بارش کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 جولائی کے بعد بارش دہلی-این سی آر سمیت پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مغربی اتر پردیش میں قہر ڈھا سکتی ہے۔(جاری)

پنجاب، ہریانہ، دہلی سمیت ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ اس وقت مسلسل بارش کی زد میں ہیں۔ الگ الگ مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ تو ابھی شروعات ہے۔ ملک کے شمالی علاقے کے لوگ آنے والے دنوں میں شدید بارش کے لئے تیار ہوجائیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے آئی ایم ڈی کے سائنسدان سوما سین نے کہا کہ بہار میں کل بھی بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔(جاری)

دہلی کیلئے پیر اور منگل کا دن ہونے والا ہے ’بھیانک‘، آئی ایم ڈی کا الرٹ

انہوں نے بتایا کہ 12 جولائی کو پورے شمالی ہندوستان میں بارش میں اضافے کا امکان ہے۔ پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، ہمالیائی خطہ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ وسطی ہندوستان میں گجرات کے اوپر ایک سائیکلون سرکولیشن بن رہا ہے۔ جس کی وجہ سے بحیرہ عرب سے بھی نمی داخل ہو رہی ہے۔ یہ راجستھان اور مدھیہ پردیش کے لیے بہت اہم ہے۔ آج بھی یہاں موسلا دھار بارش ہوئی۔(جاری)

انہوں نے کہا کہ اگر ہم موجودہ صورتحال پر نظر ڈالیں تو مانسون کی نچلی سطح خلیج بنگال میں اب بھی موجود ہے جس کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں اب بھی کچھ نمی ہے۔ لیکن بالائی سطح پر مانسون نے شمال کی طرف بڑھنا شروع کر دیا ہے۔ اس کی وجہ سے شمالی اور شمال مشرقی ہندوستان میں بارش میں اضافہ ہوگا۔ آج اور کل مغربی بنگال، سکم، مغربی آسام، مغربی میگھالیہ جیسے ذیلی ہمالیائی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔علاوہ ازیں آسام اور اروناچل پردیش کے باقی حصوں میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ بہار اور مشرقی اتر پردیش میں بہت بھاری بارش ہوگی۔ بہار میں کل بھی زبردست بارش کا امکان ہے۔ بتایا گیا کہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں جمعرات سے بارش بڑھ جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے