مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کل ظہر کی نماز مسجد مرتضیٰ میں ادا کرنے کے بعد مسجد سے متصل گلیوں میں سمینٹ کانکرٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کرنے پہنچے تھے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایل اے موصوف نے کہا کہ اہلیان مالیگاوں کو خبر دیتے ہوئے بڑی مسرت ہورہی ہیکہ حسن پورہ کا بہت پرانا مسئلہ تھا ۔ (جاری)
انہوں نے کہا کہ جب جب بارش ہوتی ہے تو حسن پورہ کی گلیوں میں گٹروں کا پانی بھر جاتا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف نمازی بلکہ یہاں کے رہائشی افراد کیساتھ خواتین کو بھی آمدورفت میں شدید تکالیف درکار تھی ۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ پچھلے دنوں بہت شور تھا کہ مرتضی حسن مسجد میں نمازیوں کیلئے راستہ نہیں ہے اور اسی بات کو مدعا بنا کر سیاسی مخالفین شور وغل مچا رہے تھے ۔(جاری)
بقول ان کے ، الحمدللہ مسجد کے عنوان سے ہم نے یہاں کام شروع کیا حسن پورہ کی تقریباً جتنی گلیاں ہیں سب میں سمینٹ کانکرٹ روڈ کا کام جاری ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کام کو تکمیل تک پہنچایا جائیگا ۔ میں رب العزت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ہم سے کام لے رہا ہے ۔ اور ہم نے جو وعدہ کیا تھا کہ شہر کا ناک نوشی تبدیل کرینگے ہم بخوبی اس پر عمل پیرا ہیں ۔ (جاری)
شہر کی بڑی بڑی اہم شاہراہوں کیساتھ گلی محلوں کی بھی خستہ حال سڑکوں کو درست کیا جارہا ہے ۔اس دوران انہوں نے اپنی مصروفیات کا ذکر کیا ، مزید یہاں حسن پورہ کے افراد کیساتھ مجلس کے کئی پارٹی ممبران بھی شامل تھے ۔ معلوم ہوکہ حسن پورہ کی عوام نے نہ صرف مجلس کے کام کہ تعریف کی بلکہ مفتی اسمعیل قاسمی کا دل سے شکریہ بھی ادا کیا ۔
0 تبصرے