انڈر گراؤنڈ ڈرینج سسٹم کو منظوری میری حاضری میں نہیں ملی ۔ لیکن پھر بھی میں اس کا سروے کر کے کام کو اور بہتر بنانے کا یقین دلاتا ہوں ۔ میونسپل کمشنر رویندر جادھو

 

مالیگاوں / گزشتہ کئی برسوں سے لگاتار مالیگاوں شہریان اور بنکر تنظیموں کیساتھ سیاسی ادارے پرائیویٹ بجلی کمپنی کی من مانی کو لیکر پیدا ہونے والے مسائل کے مد نظر نمائندگی کرتے آرہے ہیں ۔لیکن پرائیویٹ بجلی کمپنی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔  سیاسی جماعتوں نے کمپنی کے خلاف کئی مرتبہ احتجاج کیا اور پولس کے ما بین میٹنگیں ہوئیں لیکن ساری کوشش ناکام رہی ہے ۔ (جاری)

 مالیگاوں سینٹرل حلقہ کے بنکروں کیساتھ گھریلو بجلی صارفین بھی اب تک بجلی کمپنی کے رویے سے پریشان ہیں ۔ اب بجلی کمپنی کے علم میں لایا گیا کی صرف سینٹرل حلقہ ہی نہیں بلکہ آؤٹر حلقہ کے لوگ بھی بجلی کمپنی کی من مانی سے پریشان ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں سنیل ابا گائیکواڑ کی رہنمائی میں شہر کے آؤٹر میں واقع مراٹھا دربار ہوٹل میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد بجلی کمپنی کے مسائل کی یکسوئی کیلئے کیا گیا ۔ (جاری) 

 اس میٹنگ میں سنیل گائیکواڑ کیساتھ گلاب پگارے ، اعجاز بیگ ، رضوان بیٹری والا ، دنیش ٹھاکرے سمیت دیگر اہم زمہ داران شریک ہوئے ۔ اس میٹنگ کے بعد سنیل گائیکواڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم لوگ بھی بجلی کمپنی کی من مانی سے پریشان ہے ۔ لیکن ہمارے وزیر احتجاج کا ساتھ دینے کی بجائے احتجاج کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو انڈر گراؤنڈ ڈرینج سسٹم کیلئے جو پائپ استعمال کئے جارہے ہیں وہ صرف 6 انچ کا ہے ، مستقبل میں اس سے مزید پریشانی سامنے آسکتی ہے ، پائپ کی سائز 8 یا 10 انچ کی ہونی چاہیئے تھی ۔ (جاری) 

اس میٹنگ کے بعد سنیل ابا گائیکواڑ نے کارپوریشن کے پرشاشک سے ملاقات کی ، جس پر کمشنر نے کہا کہ انڈر گراؤنڈ ڈرینج کی منظوری میری غیر حاضری میں ہوئی ۔ اسوقت جب اسے منظوری ملی تھی تب میں مالیگاوں میں نہیں تھا ، کمشنر نے مزید کہا کہ اب میں اس کام میں دلچسپی لوں گا اور جہاں جہاں انڈر گراؤنڈ ڈرینج کی پائپ لائن بچھائی گئی ہے اس کا سروے کرینگے ،اور اگر کچھ گڑ بڑ نظر آتی ہے تو فوراً اس پر کاروائی کا تیقن دلایا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے