الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں ایس سی / ایس ٹی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کو غیر قانونی طور پر عیسائی بنایا جا رہا ہے۔ اسے فوری طور پر روکا جائے۔ لالچ دے کر مذہب بدلنے کا کھیل جاری رہا تو ملک کی اکثریتی آبادی ایک دن اقلیت میں تبدیل ہو جائے گی۔(جاری)
جسٹس روہت رنجن اگروال نے یہ تبصرہ اتر پردیش میں غیر قانونی مذہبی تبدیلی قانون 2021 کے تحت موداہا، ہمیر پور کے رہنے والے ملزم کیلاش کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کیا۔ کیلاش کے خلاف غیر قانونی تبدیلی مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شکایت کنندہ رام کلی پرجاپتی نے ایف آئی آر میں کہا تھا کہ اس کا بھائی رام فل کو کیلاش سے دہلی میں ایک سماجی تقریب میں شرکت کے لیے لے گیا تھا۔(جاری)
اس تقریب میں گاؤں کے اور بہت سے لوگوں کو بھی لے جایا گیا تھا۔ بعد میں سب کو لالچ دے کر عیسائی بنایا گیا۔ رام کلی کے مطابق ان کا بھائی ذہنی طور پر بیمار تھا۔ اس معاملے میں گرفتاری کے بعد کیلاش کے وکیل نے دلیل دی کہ درخواست گزار نے شکایت کنندہ کے بھائی کا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا۔ پادری سونو نے پروگرام ترتیب دیا تھا اور ا نہوں نے سب کو مذہب تبدیل کروایا۔ انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔(جاری)
ریاستی حکومت کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے دلیل دی کہ اس طرح کی پروگرام کے انعقاد سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر عیسائی بنایا جا رہا ہے۔ کیلاش گاؤں کے لوگوں کو عیسائی بنانے میں ملوث رہا ہے۔ اس کے بدلے میں اسے کافی رقم دی گئی۔آرٹیکل 25 لالچ دے کر مذہب کی تبدیلی کی اجازت نہیں دیتا، عدالت نے کہا، آئین کا آرٹیکل 25 کسی کو بھی اپنی مرضی سے مذہب کا انتخاب کرنے کی آزادی دیتا ہے، لیکن کسی کو لالچ دے کر مذہب کی تبدیلی کی اجازت نہیں دیتا۔(جاری)
کسی کے مذہب کی تبلیغ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی دوسرے مذہب کے لوگوں کو اپنا مذہب اختیار کر لیا جائے۔عدالت نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ اتر پردیش میں مذہبی تقریبات کے ذریعے معصوم غریب لوگوں کو گمراہ کرکے عیسائی بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں مذہب کی تبدیلی کے الزام کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے درخواست گزار کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔
0 تبصرے