پالک منتری دادا جی بھوسے صاحبِ کی سُنّی تعزیہ کمیٹی کے ساتھ ملاقات!

 

مالیگاوں/ گزرے کل بروز سنیچر 13 جولائی 2024 کو دوپہر تین بجے سُنّی تعزیہ کمیٹی کے ایک وفد نے حکومتِ مہاراشٹر کے اہم کیبنیٹ منسٹر اور ناسک ضلع کے پالک منتری دادا جی بھوسے صاحبِ سے اُن کے آفس میں ملاقات کی. شہر میں محرم الحرام کے مہینے میں ہونے والی رسومات اور پروگراموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ان پروگراموں میں ہونے والی دشواریوں کے تعلق سے آگاہی دی گئی، خاص طور سے شہر میں کم و بیش گذشتہ دو سو سال سے ہو رہی تعزیہ داری کی بات کرتے ہوئے تعزیہ داروں کے مسائلِ اور اُن کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے اُن مسائلِ کے حل کیلئے نمائندگی کی اپیل کی گئی. عالی جناب دادا جی بھوسے صاحبِ نے تعزیہ کمیٹی کی باتوں کو غور سے سنا اور سنجیدگی کے ساتھ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون دینے کا یقین دلایا. سُنّی تعزیہ کمیٹی کے وفد میں صدر ریاض احمد قادری عطر والے، سکریٹری جاوید انور، خازن عبدالودود اشرفی سالکی، ورکنگ کمیٹی رکن شفیق حسن اور عثمان غنی یعقوب تعزیہ والے موجود تھے. ایسی اطلاع سُنّی تعزیہ کمیٹی کے نائب صدر جمال بھیا اور رکن رضوان احمد نے دی ہے.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے