کرئیر گائیڈنس کیمپ برائے دسویں اور بارہویں (آرٹس، سائنس و کامرس) پاس یا فیل طلبہ

 

زیر اہتمام مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس بہ اشتراک فلاح امت ٹرسٹ مالیگاؤں 

مالیگاؤں  ( پریس ریلیز)دسویں اور بارہویں ( آرٹس، سائنس اینڈ  کامرس) کے بعد کریئر کے انتخاب کو لیکر طلبہ و سرپرست حضرات کیلئے فیصلہ کرنا بہت مشکل مرحلہ  ہوتا ہے۔ اگر طالب علم کو  دسویں یا بارہویں جماعت میں  کم نمبرات ملتے ہیں یا کسی وجہ سے وہ فیل ہو جاتا ہے۔ نیز بارہویں ( سائنس) کے بعد میڈیکل ، فارمیسی اور انجیئنرنگ کیلئے منعقد کئے جانے والے مقابلہ جاتی امتحانات  (نیٹ / جے ڈبل ای - ایم ایچ ٹی ، سی ای ٹی) وغیرہ میں بھی کم نمبرات ملتے یا ان امتحانات کو   نہیں دے پاتا ہے ۔ تو ایسے حالات میں طلبہ کے کرئیر گائیڈنس کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ بروقت صحیح رہنمائی ملنے پر طلبہ اپنا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں۔ (جاری)

مالیگاؤں میں دسویں اور بارہویں ( آرٹس، سائنس و کامرس) پا س یا فیل طلبہ کیلئےمولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس بہ  اشتراک فلاح امت ٹرسٹ کے زیر اہتما م  " کرئیر گائیڈنس کیمپ" کا انعقاد  کیا جار ہا ہے۔ یہ کیمپ ایک ہفتہ کیلئے رہے گا جو بروز بد ھ 10 جولائی 2024  سے بروز منگل 16 جولائی 2024 تک  بمقام فلاح امت ٹرسٹ مرزا غالب روڈ پر دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔  طلبہ و سرپرست حضرات اس کیمپ سےضرور استفادہ کریں۔ (جاری)

اس کرئیر گائیڈنس کیمپ میں ماہرین و کرئیر کاؤنسلر س  تعلیمی رہنمائی فرمائیں گے۔ نیز طلبہ و سرپرست حضرات سے انفرادی طور پر گفتگو بھی کی جائے گی۔ اس کیمپ میں دسویں کے بعد کے ڈپلومہ ، آئی ٹی آئی،  پیرا میڈیکل اور شارٹ ٹرم کورسیس کی معلومات فراہم کی جائے گی۔ وہیں بارہویں کے بعد کے تمام کورسیس جن میں فارمیسی، میڈیکل، انجینئرنگ، نرسنگ،  لاء، جرنلزم  و دیگر کورسیس کی معلومات بھی  دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایسے تمام طلبہ  جنھیں  دسویں  یا بارہویں میں کسی وجہ سے کم نمبرات ملے یا فیل ہو گئے۔ ایسے طلبہ کو بھی کرئیر کے انتخاب کو لیکر رہنمائی فراہم  کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے