دستور بچاؤ کمیٹی کی جانب سے کل دوپہر میں کالی فیت لگا کر پرانت آفس پر ہوگا ہنگامہ ، کولہا پور تشدد پر بھڑک اٹھے مستقیم ڈگنیٹی

 

  گزرے دنوں کولہا پور کی درگاہ حضرت سید ریحان رحمۃ اللہ کی درگاہ پر کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے توڑ پھوڑ کی اور اطراف کی مسلم بستیوں میں ہنگامہ مچایا گیا اور مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس کا اثر سب سے پہلے ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں دیکھنے کو ملا ہے ۔(جاری) 

جی ہاں ! مالیگاوں شہر دستور بچاؤ کمپٹی کی جانب سے ارجنٹ اس معاملے پر پریس کانفرنس منعقد کی گئی ، جس میں مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے طور سے اس تشدد کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہ ملک بھر میں ہر روز کہیں نہ کہیں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر پریشان کیا جارہا ہے جس پر حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ وہیں انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کل بروز منگل دستور بچاؤ کمیٹی کے بینر تلے کالی فیت لگا کر ایک مورچہ مالیگاوں شہر پرانت آفس پر جائیگا جس میں شہری عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے ۔ (جاری)

اپنے بیان میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں پہلے کبھی ایسی کوئی واردات رونما نہیں ہوئی ، لیکن اب حکومت کی نا اہلی کہ وجہ سے ریاست میں ہندو مسلم فرقہ واریت کو بڑھاوا مل رہا ہے ۔ مساجد ، درگاہ جیسی اہم مقامات کو اعلان کر کے مسمار کیا جانے لگا ہے ۔ ڈگنیٹی نے یہ بھی کہا کہ کل جب کولہا پور میں اس طرح کی وارات پیش ہونے والی تھی تو سماج وادی کے قد آور لیڈر ابو عاصم اعظمیٰ نے کولہا پور ایس پی کو فون لگایا تھا لیکن ایس کا فون بند تھا ، کل مالیگاوں شہر کی پرانت آفس پر ان سبھی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس معاملے میں انگشت نمائی کی جائیگی ۔ اور کولہا پور درگاہ کو مسمار کرنے والے ملزمین کے خلاف سخت سے سخت قانونی کرنے کی مانگ کی جائیگی ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے