پونے : دودھ ہر گھر کی ضرورت ہے۔ لیکن ان دنوں اس دودھ کو لے کر سیاسی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی جواب دینا پڑا۔ اس کے باوجود تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ مہاراشٹر میں کسان اور اپوزیشن پارٹیاں حکومت پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کیا ہے پورا معاملہ؟ تقریباً 20 دن پہلے ایک خبر آئی تھی کہ حکومت نے ٹیرف ریٹ کوٹہ (ٹی آر ایف ) کے تحت 10,000 میٹرک ٹن دودھ پاؤڈر، گرینول یا دیگر ٹھوس شکلوں میں درآمد کرنے کی اجازت دی ہے، ٹی آر کیو ایسا انتظام ہے جو کسی طے مقدار تک کم ڈیوٹی شرح پر درآمدات کی اجازت دیتا ہے ، جبکہ اس سے زیادہ درآمدات کرنے پر زیادہ ڈیوٹی کی شرح لاگو ہوتی ہے۔(جاری)
یہ خبر سامنے آتے ہی ہنگامہ مچ گیا۔ مہاراشٹر میں دودھ بڑی مقدار میں پیدا ہوتا ہے، اس لیے وہاں کے کسان سڑکوں پر آگئے۔ احتجاج شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان کے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کر رہی جبکہ دودھ باہر سے درآمد کیا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر میں اپوزیشن جماعتیں کانگریس، این سی پی اور ادھو ٹھاکرے کی پارٹی بھی احتجاج میں آگئی۔ وہ حکومت پر کسانوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگانے لگی۔(جاری)
معاملہ بگڑتے دیکھ کر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خود کمان سنبھالی۔ اس کا جواب انہوں نے اتوار کو مہاراشٹر میں ہی دیا۔ شاہ نے پونے میں کہا کہ ‘حکومت کا دودھ پاؤڈر درآمد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی میں شامل پارٹیاں جھوٹ پھیلا رہی ہیں۔ جب یہ خبر میرے پاس پہنچی تو میں بھی پریشان ہو گیا۔ میں نے پیوش گوئل کو فون کیا۔ پھر انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ ہمارا نہیں بلکہ شرد پوار کا فیصلہ تھا۔ الجھن میں نہ پڑئیے۔ سرکلر ان کے ذریعہ بنایا گیا تھا۔ ایم وی اے کے لوگ جو سرکلر دکھا رہے ہیں کہ حکومت دودھ درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، دراصل یہ نوٹیفکیشن شرد پوار کے دور کا ہے۔(جاری)
امت شاہ نے کہا کہ ہمارا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ پچھلے دس سالوں میں ایک کلو دودھ کا پاؤڈر بھی درآمد نہیں کیا گیا تھا۔ اگلے پانچ سالوں میں ایک گرام دودھ کا پاؤڈر بھی درآمد نہیں کیا جائے گا۔ یہ لوگ الیکشن جیتنے کے لیے فرضی کہانیاں بنانا چاہتے ہیں۔ امت شاہ نے اپنے خطاب کے دوران این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار پر بھی سخت حملہ کیا اور انہیں ملک میں ‘کرپشن کا بادشاہ’ بھی بتایا۔(جاری)
دراصل، مہاراشٹر میں دودھ بڑی مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔ لیکن کسانوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے کئی بار مظاہرہ بھی کیا۔ حکومت نے 2024-25 کے بجٹ میں 5 روپے فی لیٹر کی سبسڈی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ کہا گیا کہ ڈیری کمپنیوں کو گائے کا دودھ کم از کم 30 روپے فی لیٹر پر خریدنا ہو گا، جس پر حکومت کسانوں کو 5 روپے دے گی۔ اسے یکم جولائی سے لاگو کیا جانا تھا، لیکن کسانوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں نہیں مل رہا ہے۔ اس وقت بھی کسانوں سے 24 سے 26 روپے فی لیٹر کے حساب سے دودھ خریدا جا رہا ہے جس سے کسانوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
0 تبصرے