آسام حکومت نے آج ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مسلم میرج لاء کو منسوخ کر دیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی ہمانتا وشوا شرما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئیٹر ) پر یہ معلومات دی۔ انہوں نے ایکس (ٹوئیٹر ) پر ایک پوسٹ میں لکھا، "ہم نے بچپن کی شادی کے خلاف اضافی تحفظات متعارف کروا کر اپنی بیٹیوں اور بہنوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔" آج آسام کابینہ کی میٹنگ میں، ہم نے آسام ریپیلنگ بل 2024 کے ذریعے آسام مسلم شادی اور طلاق رجسٹریشن ایکٹ اور قواعد 1935 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اسے اسمبلی میں رکھا جائے گا۔
0 تبصرے