اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے وحشی قرار دیا ہے۔ پرینکا نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کیے جانے والے حملوں کو نسل کشی قرار دیا۔ پرینکا نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ کئی مغربی ممالک اسرائیل کی بربریت کی حمایت کر رہے ہیں۔(جاری)
دراصل امریکی پارلیمنٹ میں اسرائیلی صدر بنجمن نیتن یاہو کا استقبال کیا گیا۔ ان کی تقریر کے دوران لوگوں نے دو بار کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ اس پر پرینکا نے کہا کہ اب اس قتل عام میں مارے جانے والے شہریوں، والدین، ڈاکٹروں، نرسوں، امدادی کارکنوں، صحافیوں، اساتذہ، ادیبوں، شاعروں، بزرگ شہریوں اور ہزاروں معصوم بچوں کے بارے میں بات کرنا کافی نہیں ہے۔دنیا بھر میں ہر صحیح سوچ رکھنے والے کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تشدد اور نسل کشی کا کھل کر جواب دے۔ وہیں دنیا کی ہر حکومت کو اسرائیلی حکومت کے اس قدم کی مذمت کرنی چاہیے اور اسے روکنے کے لیے پہل کرنی چاہیے۔(جاری)
It is no longer enough to speak up for the civilians, mothers, fathers, doctors, nurses, aid workers, journalists, teachers, writers, poets, senior citizens and the thousands of innocent children who are being wiped out day after day by the horrific genocide taking place in Gaza.…
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 26, 2024
پرینکا گاندھی نے کہا کہ تہذیب اور شہریت کا دعویٰ کرنے والے اسرائیل کے ان اقدامات کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس کے باوجود امریکی پارلیمنٹ میں اسرائیلی وزیراعظم کا استقبال کیا جا رہا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ تصادم بربریت اور تہذیب کے درمیان ہے اور یہ درست بھی ہے۔ لیکن انہیں ماننا پڑے گا کہ وہ اور ان کی حکومت وحشی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ شرمناک بات ہے کہ مغربی ممالک اسرائیل کی اس بربریت کی حمایت کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ کانگریس لیڈرپرینکا گاندھی اس سے پہلے بھی غزہ میں اسرائیل کی کارروائی کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں اور فلسطینیوں
کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی رہے ہیں۔(جاری)
اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 39,145 ہے۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ بنی سہیلہ میں اسرائیلی حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسی دوران حماس نے کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کے قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بم دھماکہ کیا ہے۔غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 39,145 تک پہنچ گئی ہے اور 90,257 زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بدھ کو امریکی کانگریس سے خطاب کے بعد جمعرات کو صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔
0 تبصرے