الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر ممبئی ، تھانہ ، پالگھر اور میونسپل کمشنر سمیت پولس کمشنروں اور ریاست کے تمام کلکٹر کیساتھ آج ناسک اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا تھا ، الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سینئر ڈپٹی دھرمیندر شرما ، سنیئر ڈپٹی الیکشن کمیشن نتیش ریاس، ڈپٹی الیکشن کمیشنر نتیش کمار ، سنیئر پرنسپل سیکرٹری الیکٹورل ونئے بٹولیا ، مہاراشٹر کے سیکٹری سمن کمار داس سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ۔ (جاری)
منعقدہ جائزہ میٹنگ میں لوک سبھا عام انتخابات کلکٹر اور ضلع الیکشن آفیسر کے زریعے کئے گئے کام جو الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ممبران کے سامنے پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ممبران کے زریعے آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں کئے جانے والے کاموں سے متعلق ہدایات بھی دی ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹنگ کا فیصد بڑھانے کیلئے دو سو سے زیادہ مکانات والی کو اپریٹیو سوسائٹیوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ اسکے مطابق تمام ضلع کلکٹر کو ہدایت دی ہیکہ وہ اپنے متعلقہ ضلع کے بڑے شہروں میں بلڈنگ گروپس ، ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولنگ اسٹیشن قائم کریں اور پولنگ فیصد بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں۔ وہیں ووٹر لسٹ کو اپڈیٹ کرنے کیلئے کام شروع کیا جائے ۔ ووٹر لسٹ میں ناموں کو کم کرنے اور نئے ووٹرز کے ناموں کو شامل کرنے کیلئے ووٹرز لسٹ پر نظر ثانی کر خصوصی پروگرام نافذ کیا جائے ۔ (جاری)
نئے پولنگ اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ ووٹر لسٹ میں ووٹر کارڈ کی چھپوائی تقسیم اور زیر التوا مسائل کے فوری حل کیلئے تجاویز بھی الیکشن کمیشن آف انڈیا نے دی ہے ۔ آیندہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں درکار انفرادی وقت ای وی ایم ، وی وی پی ٹی اے ، وغیرہ کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے بھی معلومات حاصل کی گئی اس میٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعلیٰ آفیسران نے ویڈیو کانفرنس کے زریعے مزید تفصیلی رہنمائی کی ۔
0 تبصرے