رائل یونیورسل اسکول میں ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر ڈاکٹروں کی خدمات کا اعتراف

 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) ڈاکٹرز کے قومی دن کی  مناسبت سے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (سی بی ایس ای) عبدالمطلب کیمپس میں چئیرمین رضوان عبدالمطلب سر کی ایماء پر پرنسپل انصاری اخلاق سر کی نگرانی میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے پرنسپل ڈاکٹر عابد سر، رائل فزیوتھراپی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر نور سر کے علاوہ ڈاکٹر سید ندیم سر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر رائل یونیورسل اسکول کے طلباء وطالبات نے مختلف زبانوں میں تقریریں کی اور آج کے دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ (جاری)

اس دوران الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے پرنسپل ڈاکٹر عابد سر نے کہا کہ  ہر سال یکم جولائی کو ڈاکٹروں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ تاکہ معاشرے کی صحت و بہبود میں ڈاکٹروں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔ انہوں کہا کہ یہ دن ڈاکٹروں کے اہم کردار اور ان کی بے لوث لگن کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ اسلئے طلباء اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کرے اور انسانیت کی خدمت والے ایسے پیشہ سے وابستگی کریں۔ (جاری)

وہیں رائل فزیوتھراپی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر نور سر نے بتایا کہ ڈکٹرز ڈے کے موقع پر میرے نذدیک سب سے اہم عمل ہے وہ ہے کہ مریض کی بھلائی کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر رکھنا۔ یوینی طور پر تبھی ہم ایک اچھا، صحتمند، اور خوشگوار ماحول تیار کرپائیں گے۔ رائل یونیورسل کے پرنسپل انصاری اخلاق سر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب اور انہیں مدعو کرنے کا خصوصی مقصد یہ ہے کہ آپ طلباء بھی انہیں دیکھ کر یہ عزم بنائیں، کہ کل آپکو بھی ڈاکٹر اور دیگر شعبوں میں جاکر انسانیت کی خدمت کرنی ہے۔ کیونکہ ڈاکٹر اور ٹیچر کا پیشہ انسانیت کی خدمت اور انسان بنانے والا بہترین پیشہ ہے۔ واضح رہے کہ اس دوران مہمانوں کے ہاتھوں کوئز کمپٹیشن میں بہترین کارکردگی مظاہرہ کرنے والے طلباء کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے