ریاستی حکومت کی نئی ٹیکسٹائل پالیسی سال 2023-2028 کے تناظر میں حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے اور ریاست کے ہر ڈیویژن میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل پارک بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ نئی ٹیکسٹائل پالیسی کے تناظر میں پاورلوم بنکروں کو جہاں 27 ہارس پاور سے زائد کنکشن رکھنے والوں کو 75 پیسہ فی یونٹ اور 27 ہارس پاور سے کم کنکشن رکھنے والے بنکروں کو ایک روپیہ فی یونٹ اضافی سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔(جاری)
تاہم اس کیلئے رجسٹریشن کی شرائط عائد کردی گئی تھی اور حالیہ مانسون اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے رجسٹریشن کی شرط واپس لینے کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم پاورلوم مراکز پر بنکروں کو رجسٹریشن ختم کئے جانے کا مکتوب جی آر جاری ہونے کا انتظار ہے ۔ اس سلسلے میں کل رئیل پاورلوم اونرس ایسوسی ایشن کے مقامی صدر پاورلوم صنعت کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ایڈوکیٹ مومن مجیب نے ریاستی حکومت کی نئی ٹیکسٹائل پالیسی کے تناظر میں جاری آٹھ صفحات پر مشتمل جی آر کی کاپی روانہ کرتے ہوئے جو تفصیلات فراہم کی ہے اس میں موصوف نے یہ عندیہ ظاہر کیا کہ ریاست کے ہر محصول ڈیویژن میں حکومت نے ٹیکنیکل ٹیکسٹائل پارک بنانے کا جی آر جاری کیا ہے ۔(جاری)
اگر ہم بات ناسک ڈیویژن کی کریں تو ناسک ڈیویژن میں ضلع احمد نگر ، ناسک دھولیہ ، جلگاؤں ، نندوربار جیسے اضلاع کا شمار ہے ۔ ان پانچ اضلاع میں سے سب سے زیادہ پاورلوم مالیگاوں شہر میں ہے ، مالیگاوں کو ٹیکسٹائل شہر بھی کہا جاتا ہے ۔ اگر عوامی نمائندے اور مقامی تنظیمیں اور سرکردہ افراد اس جانب کوشش کریں تو ٹیکنیکل ٹیکسٹائل پارک مالیگاوں شہر میں بھی تعمیر ہوسکتا ہے ۔ سائنہ ایم آئی ڈی سی میں اس کا قیام ممکن ہوگا ۔ معلوم ہوکہ ریاستی حکومت نے جاری کردہ جی آر میں الگ الگ سیکٹرز سے متعلق ٹیکسٹائل پارک کی سہولت کا اعلان بھی کیا ہے مزید اس پروجیکٹ کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔
0 تبصرے