موتیہاری : بہار میں انتظامیہ یوم عاشورہ کے حوالے سے ہائی الرٹ پر ہے۔ مختلف اضلاع میں تعزیہ کے جلوس نکالے جا رہے ہیں ۔ کسی بھی ناخوشگوارحالات سے نمٹنے کیلئے پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے ۔ اس درمیان مشرقی چمپارن کے مہسی نگر پنچایت میں محرم کے جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ۔ ایک نوجوان نے جلوس کے دوران بار بار فلسطینی پرچم لہرایا ۔ اب معاملہ کے میں ایس پی کے علم میں آنے کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔(جاری)
بتادیں کہ یوم عاشورہ کے جلوس کے دوران مشرقی چمپارن کی ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی سبھی کو خبردار کر دیا تھا کہ کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے ۔ اس دوران ایک نوجوان ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا لہرا رہا تھا لیکن کسی نے جھنڈا ہٹانے کی کوشش نہیں کی۔ وہیں پولیس انتظامیہ کی طرف سے بھی کسی نے جلوس کے دوران فلسطینی پرچم کو لہرانے سے نہیں روکا۔ تاہم اس کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا تھامے نوجوان کی شناخت کرکے اس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔(جاری)
بتادیں کہ بہار کے کئی اضلاع میں فلسطینی پرچم لہرانے کے واقعات سامنے آئے ہیں اور پولیس نے قانونی کارروائی بھی کی ہے۔ اس معاملے میں بھی ایس پی کانتیش مشرا کے حکم پر چکیہ کے ڈی ایس پی ستیندر سنگھ نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ جلوس میں فلسطینی پرچم لہرانے کا معاملہ سامنے آیا تھا اور ویڈیو کی بنیاد پر ہم نے نوجوانوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزم نوجوان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔(جاری)
خیال رہے کہ چکیا سب ڈویژن کے علاقے چکیا اور مہسی تھانہ علاقہ میں پی ایف آئی کا دبدبہ رہا ہے۔ حکومت ہند کی طرف سے پی ایف آئی پر پابندی کے بعد اس سے وابستہ کارکنوں کی سرگرمیوں میں کچھ کمی آئی ہے۔
0 تبصرے