مالیگاوں / آج بروز 17 جولائی یوم عاشورہ کے دن نثار راشن والے اور ان کے بیٹے دونوں بعد نماز فجر تفریح کے مقصد سے ہائی وے پر گئے تھے ، زرائع کے مطابق یہ ان کا روز کا معمول تھا ، آج اچانک یہ دونوں مالدہ میں حادثہ کا شکار ہوگئے ، حاصل تفصیلات میں بتایا گیا کہ ایک تیز رفتار پک اپ نے انہیں زور دار ٹکر مار گئی ، ۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوراً انہیں اسپتال میں منتقل کیا لیکن نثار راشن والے راستے میں ہی دم توڑ گئے اور ان کے لڑکے ابرار کو شفاء اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ان کی موت ہوگئی ۔ یہ حادثہ صرف اہل خانہ نہیں بلکہ پورے شہر میں غم کا ماحول پیدا کرگیا ہے ۔ یہاں موجود دیگر احباب نے اپنے اپنے طور سے افراد خانہ کی معاونت کی ۔
0 تبصرے