رمضان المبارک کے روزوں کے بعد عاشورہ کا روزہ افضل ترین روزہ ہے، عاشورہ کے دن صرف دو کاموں کا ہی کا ثبوت ملتا ہے، روزہ اور دسترخوان پر وسعت/ مفتی عطاء الرحمن انوری

 

جمعیتِ علماء سلیمانی چوک کے زیر اہتمام مسجد امام ابو حنیفہ رح میں 15 جولائی 2024 بروز پیر بعد نمازِ عشاء فوراً ایک عظیم الشان پروگرام ماہِ محرم الحرام اور ہماری ذمہ داریاں کا انعقاد ہوا۔(جاری)

ابتداءً مفتی شعیب سلیم انوری نے اپنی تمہیدی بات میں کہا کہ جمعیتِ علماء سلیمانی چوک کی یہ دیرینہ روایت رہی کہ ماہ محرم الحرام میں انجام دی جانے والی بدعات و خرافات اور بےجا رسومات کی روک تھام کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں پروگرامات کا انعقاد کا اہتمام کیا جاتا ہے ، اسی سلسلے کی ایک ہمارا یہ پروگرام ہے۔(جاری)

 پھر اس پروگرام کے مقررِ خصوصی حضرت مولانا مفتی عطاء الرحمن صاحب انوری نے ماہِ محرم الحرام کی فضیلت و اہمیت پر جامع انداز میں روشنی ڈالی، موصوف نے فرمایا کہ رمضان المبارک کے روزوں کے بعد عاشورہ کا روزہ افضل ترین روزہ ہے، اس کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے، اس پر عمل پیرا ہونے سے ایک سال قبل اور ایک سال بعد کے گناہوں کی معافی یا زیادتئ درجات کا پروانہ ملتا ہے، اور یومِ عاشورہ کو اہلِ خانہ کے لیے دستر خوان پر وسعت دینے سے سال بھر زیادتئ رزق کا مژدہ ملتا ہے۔(جاری)

 اس لیے اس میں صرف دو کاموں کا ہی ثبوت ملتا ہے، روزہ اور دسترخوان، اس کے علاوہ دیگر  چیزوں کا ثبوت نہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے اور نہ ہی سلفِ صالحین سے ، اس لیے ان تمام بدعات و خرافات سے اجتناب ضروری ہے، اس کے علاوہ شہداۓاسلام کی قربانی، حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت، قربانی، عزم و استقلال، ہمت و جرأت، محبت الٰہی، جوش ایمانی، اور والدین کی ذمہ داری، اور تعلیم و تربیت  پر بھی سیر حاصل گفتگو فرمائی، اخیر میں مقرر موصوف کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔(جاری)

اس پروگرام میں، حافظ عبدالعزیز رحمانی، مفتی محمد اسلم جامعی، مولانا محسن کریم محمدی، مولانا ندیم احمد فلاحی، مولانا عمران احمد جمالی، حافظ شعیب تجویدی، حاجی شمس الدين، حاجی ادریس چکن، خلیل احمد ایم ایم مدنی، صابر شیخ کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین موجود تھے،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے