ایس ڈی پی آئی صدر راحیل حنیف نے کولہا پور معاملے پر ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا دنیش بچھاؤ اور ایم ایل اے مفتی اسمعیل قاسمی پر سادھا نشانہ ، کہا ! سب کے منہ میں دہی جمی ہے

 

مالیگاوں / آج بروز جمعرات 18 جولائی کو مقامی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹر کو ایک میمورنڈم سونپا گیا ہے ۔ اس میمورنڈم میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ گزشتہ دن ریاست مہاراشٹر کے کولہا پور کے وشال گڑھ میں جو ہندو شدت پسندوں نے ریحان رحمۃ اللہ درگاہ اور اس سے متصل مسجد میں توڑ پھوڑ اور درندگی کا مظاہرہ کیا گیا تھا اس پر فوراً ایکشن لیتے ہوئے خاطیوں کو جلد از جلد گرفتار کر انہیں کڑی سے کڑی سزا دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ (جاری)

آپ کو بتادیں کہ ریاست مہاراشٹر کے کولہا پور میں ہونے والی واردات پر ملک بھر کے مسلمانوں میں غصہ دیکھا جارہا ہے ۔ ہندو شدت پسندوں کی جانب سے کی جانے والی من مانی سے اب مہاراشٹر کا مسلمان خاموش نہیں رہیگا ۔ مذکورہ پارٹی کے صدر نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ گزشتہ دنوں 6 جولائی کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وشال گڑھ کی ویڈیو میں ایک لڑکی نے کہا تھا کہ جس طرح ہم نے بابر کو بھگوا رنگ سے رنگ دیا اسی طرح وشال گڑھ کی درگاہ اور مسجد کو بھی رنگ دیا جائیگا ۔ یہ واردات ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کی گئی ۔ بقول ان کے ، یہ پلاننگ دراصل ناندیڑ سے شروع کی گئی ہے ۔ (جاری)

اپنے بیان میں انہوں نے اعلیٰ سیاسی لیڈران پر بھی جم کر نشانہ سادھا ، اُنہوں نے کہا کسی بھی سیاسی پارٹی اس پر ایکشن لینے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ وہیں مہاراشٹر گٹھ بندھن پر بولتے ہوئے کہا کہ سبھی نے سنویدھان کی کتاب کیساتھ اپنا اوتھ لیا اور ہندوستان کی عوام سے وعدہ بھی کیا گیا کہ ہم لاء اینڈ آرڈر کو مظبوط رکھے گے اس کے باوجود بھی اسطرح کی واردات رونما ہونا ، انہوں نے مقامی مجلس کے ایم ایل اے اور مالیگاوں دھولیہ نو منتخب ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر سوبھا تائی بچھاؤ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ کہا ہیکہ ان لوگوں کے منہ میں بھی اس معاملے پر دہی جمی ہوئی ہے ۔ ابھی تک کسی کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔ (جاری)

وہیں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے اس بات کا بھی عندیہ دیا ہیکہ اگر دھولیہ مالیگاوں کے ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا دنیش بچھاؤ اور ایم ایل اے اس معاملے پر آواز نہیں اٹھاتے ہیں تو ایس ڈی پی آئی جلد سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریگی ۔ اس دوران صدر  ایس ڈی پی آئی راحیل حنیف ، عبداللہ خان انجینئر اسٹیٹ کمیٹی ممبر ، ابراہیم انقلابی جنرل سیکریٹری ، عثمان عاشقؔ میڈیا انچارچ ، عظیم شیخ ، عارف عطار و دیگر احباب شامل تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے