ہندوستانی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا بالآخر 9 جولائی کی شام کو اعلان کیا گیا، جس میں بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ گوتم گمبھیر ٹیم انڈیا کے اگلے نئے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستانی ٹیم کی فتح کے ساتھ ہی راہول ڈریوڈ اور ان کے کوچنگ اسٹاف کی مدت بھی ختم ہوگئی جس کے بعد ہر کسی کو اگلے ہیڈ کوچ کے نام کے اعلان کا بے صبری سے انتظار تھا۔ گمبھیر جولائی کے آخر میں ہندوستانی ٹیم کے سری لنکا کے دورے سے اپنے دور کا آغاز کریں گے جس میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔
0 تبصرے