مستقیم ڈگنیٹی نے اس پریس کانفرنس میں شہر کے تینوں سیاسی لیڈران پر جم کر سادھا نشانہ ، مالیگاوں شہر میں اکھلیش یادو کے دورے کی بھی دی اطلاع

 

-15- جولائی سنویدھان سرکشا کے سپاہی ، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو 9 اگست کرانتی دن کے موقع پر مالیگاوں شہر تشریف لا رہے ہیں ، اس دن سے مالیگاوں سمیت مہاراشٹر کی سیاست میں کرانتی آنے کا امکان ہے ۔ اکھلیش یادو کے دورے سے اسمبلی الیکشن کا آغاز کیا جائیگا ۔ (جاری)

اس مقصد کو لیکر کل رات سماج وادی پارٹی کی رابطہ آفس پر منعقد پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند نے کہا کہ اکھلیش یادو کے دورے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ۔ جلسے عام کی جگہ کا تعین سماج وادی پارٹی کے زمہ داران نے کرلیا ہے ۔ 9 اگست کو شہر کے کلو اسٹیڈیم میں جلسے کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اکھلیش یادو 9 اگست کو مالیگاوں شہر کی عوام سے خطاب کرینگے ۔ اور اسی رات مالیگاوں شہر میں قیام کرینگے اسی دوران اکھلیش یادو شہر کی معزز شخصیات اور پاورلوم تنظیم کے زمہ داروں سے بھی ملاقات کرینگے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کی یکسوئی کیلئے لائحہ عمل تیار کرینگے ۔ وہیں تعلیمی اور مذہبی شخصیات سے بھی اکھلیش ملاقات کرینگے ۔ (جاری)

اکھلیش کے اس دورے سے مالیگاوں شہر سماج وادی کے مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ یہ صرف سماج وادی پارٹی کا پروگرام نہیں ہے بلکہ مالیگاوں شہر کے ہر شہری کا پروگرام ہے ۔ اس پروگرام میں عوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔سماج وادی پارٹی صرف اس پروگرام کی کنوینئر ہوگی ۔اس جلسے سے قبل ایک ہنگامی میٹنگ شبیر نگر سیلانی چوک کے خواجہ غریب نواز گارڈن میں انعقاد جمعہ 9 جولائی کو کیا جائیگا ۔ اس میٹنگ میں شہری سیاست پر بھی بات چیت کی جائیگی ۔ (جاری)

مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اب بہت ہوگیا شہری عوام دونوں ہی لیڈران سے بہت اعب چکا ہے ۔ دونوں کی باتوں میں آنے والا نہیں ہے ۔لیڈران کی تقاریر سے عوام کو کوئی فایدہ نہیں ہورہا ہے ۔ صرف ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا کام کیا جارہا ہے ۔اور شہریان کا وقت برباد کیا جارہا ہے ۔ بندوق کی سیاست کو بھی اب ختم ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں نعمانی بریک کے تعلق سے بھی تفصیلات اجاگر کی جائیگی ۔ (جاری)

مستقیم ڈگنیٹی نے مفتی محمد اسماعیل قاسمی پر طنز کرتے ہوئے کہا مالیگاوں شہر میں اصلاح کا نعرہ لیکر آنے والے لوگ ہی معاشرے میں برائیوں کو عام کررہے ہیں ۔اب ان سب عنوانات پر جمعہ کو میٹنگ میں خلاصہ کیا جائیگا ۔ اس پریس کانفرنس سے شان ہند نے اکھلیش کے دورے کی تفصیلات بھی بتائی وہیں شہری عوام سے جلسہ عام میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے