نئی دہلی : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کی چیئرپرسن ریکھا شرما کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر مہوا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے بھی ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ کی پوسٹس کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہیں۔(جاری)
ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ مہوا موئترا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اب دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ان کے خلاف کیس درج کیا ہے اور سوشل میڈیا کمپنی سے پوسٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات مانگی ہے۔(جاری)
بتا دیں کہ مہوا موئترا کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 79 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کے سیکشن 79 کے تحت ایسے الفاظ، اشاروں یا افعال کے خلاف کارروائی کی گنجائش ہے جس کا مقصد کسی خاتون کی عزت کی توہین کرنا ہے۔ مہوا موئترا کے خلاف بھی یہی دفعہ لگائی گئی ہے۔
0 تبصرے