ایم آئی ایم کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی گزشتہ دنوں اورنگ آباد دورے پر تھے ۔ اس موقع پر ایم آئی ایم کے مختلف سربراہان نے ان سے ملاقات کی اور آنے والے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا ۔ (جاری)
مالیگاوں شہر سے شمالی مہاراشٹر کی نمائندگی ڈاکٹر خالد پرویز نے کی اور قومی صدر ، شہر کے موجودہ حالات اور اسمبلی انتخابات کے تناظر میں اہم مشورے کئے گئے ، مقامی ایم ایل اے مفتی اسمعیل قاسمی کے تعلق سے بھی ڈاکٹر پرویز نے تبادلہ خیال کیا جبکہ دھولیہ مالیگاوں حلقہ پارلیمنٹ کی نو منتخب رکن ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کی کامیابی میں ایم آئی ایم مالیگاوں اور دھولیہ نے انتہائی اہم رول ادا کیا ہے ۔ (جاری)
ڈاکٹر خالد پرویز نے اپنے بیان میں کہا کہ دبے کچلے لوگوں اور اقلیتیوں کی امیدیں اب بیرسٹر اسدالدین اویسی سے وابسطہ ہوچکی ہیں اسلئے انہیں ان حلقہ پارلیمنٹ (دھولیہ مالیگاوں) پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر مجلس کے ریاستی صدر امتیاز جلیل ، کارگزار ڈاکٹر عبد الغفار قادری کے علاؤہ تلنگانہ ملک پیٹھ حلقے کے ایم ایل اے مشیر بلالہ بھی موجود تھے ۔
0 تبصرے