مالیگاوں شہر کی زیادہ سے زیادہ خواتین کو اس اسکیم کا فائدہ ملنا چاہیئے ۔ آصف شیخ کا اعلان

 

مہاراشٹر حکومت نے لاڈلی بہنا اسکیم کا اعلان کیا ہے اور اس اسکیم کے تحت خواتین کو ہر ماہ 1500 روپئے کا وظیفہ دیا جائیگا اس وظیفے کیلئے شہر مالیگاوں کی خواتین رجسٹریشن کروانے کیلئے مالیگاوں شہر میں جاری آصف شیخ رشید کی ایماء پر راشٹر وادی بھون کے پہلے منزلے پر شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی آفس پر رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اس طرح کی تفصیل سامنے آئی ہے ۔ (جاری)

ملی جانکاری کے مطابق مہاراشٹر سرکار کی جانب سے وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا اسکیم میں 21 سے لیکر 60 سالا خواتین جو ہر ماہ 1500 روپئے ادا کئے جائینگے شہر کی خواتین اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کیلئے رجسٹریشن کریں ، اپنے رجسٹریشن کیلئے آدھار کارڈ ، جنم داخلہ یا ایل سی ، ڈومیسائل ، رہائش سند ، انکم سرٹیفکیٹ ، بینک پاس بک ، موبائیل نمبر ، راشن کارڈ سمیت پاسپورٹ سائز فوٹو لیکر شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی آفس آگرہ روڑ راشٹر وادی بھون پر تشریف لائیں ، ان خواتین کا رجسٹریشن کیا جائیگا ، اسطرح جن خواتین کا ڈومیسائل ، سرٹفکیٹ نہیں بنا ہے ایسی خواتین کا ہماری جانب سے کم قیمت میں دستاویز بنا کر دیئے جائینگے۔  تاکہ شہر کی زیادہ سے زیادہ خواتین اس اسکیم کا فایدہ حاصل کرسکیں ، بھون پر صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک خواتین کی رہنمائی کی جائیگی۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے