نیم پلیٹ معاملے کو لیکر جہاں ملک بھر کے سیاسی لیڈران خاموش ہیں وہیں بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ایک بار پھر یوپی کی بی جے پی حکومت کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں سڑکوں پر چھوٹا کاروبار کرنے والوں کو یوگی حکومت نے اپنا نام لکھ کر چسپاں کرنے کا حکم دیا ہے جو غلط ہے ۔ انہوں نے کہا ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہ اس کالے قانون سے ملک کی ہندو مسلم عوام کے درمیان انتشار پھیلانے کی کوشش کھلے عام کی جارہی ہے ۔ (جاری)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل پر بیریسٹر اسدالدین اویسی کی یہ ویڈیو دیکھی گئی ہے جس میں انہوں نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہٹلر بھی اپنے زمانے میں اعلان کیا کرتا تھا کہ کوئی یہودیوں سے کاروبار نہیں کریگا ۔ بالکل اسی کی مشابہت یوگی آدتیہ ناتھ کررہے ہیں ۔ انہوں نے بھی نیم پلیٹ پر جو قوانین بنائے ہیں وہ بالکل غلط ہے ۔ حکومت ہند کو چاہیئے کہ اس معاملے میں فوراً فیصلہ سنا کر اس کالے قانون کو ختم کیا جانا چاہیئے ۔(دیکھیں ویڈیو)
Ham firqa-parast taaqato’n ke badhte hue qadam ko rokenge aur apni riyasat ko aur yahan ki bhaichargi ko mazboot karenge - Barrister @asadowaisi #aimim #AsaduddinOwaisi #kodangal #Telangana #owaisi pic.twitter.com/MwN7g8rHvc
— AIMIM (@aimim_national) July 28, 2024
0 تبصرے