مالیگاوں / شہر کی سڑکوں پر حادثات رونما ہونا اب بالکل عام سی بات ہوگئی ہے ۔ شہر کی اہم شاہراؤں پر دس دس فٹ تک سڑک پر پھیلے ناجائز تجاوزات کم ہونے کا نام نہیں لیتے ، وہیں مقامی کارپوریشن کی جانب سے بھی اتی کرمن سے متعلق سختی کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا ، وقتیہ طور پر آتی کرمن صاف کیا جاتا ہے۔ ایک ہفتے میں اسی جگہ پر پہلے سے زیادہ اتی کرمن دیکھنے کو ملتا ہے ۔ یہ حال ہے مالیگاوں شہر کی مصروف ترین شاہراہ جس میں کسمبا روڈ ، آگرہ روڈ ، بھنگار بازار روڈ ، مشرقی اقبال روڈ ، مولانا ابو الکلام آزاد روڈ شامل ہیں ۔ (جاری)
آج جمعہ 26 جولائی کو شہر کی آگرہ روڈ پر ایک دردناک سانحہ پیش آیا جس میں ایک معصوم بچے کی موت ہوگئی ۔ عفان شیخ اسلم نامی معصوم بچہ اپنے والد کیساتھ نیارا پیٹرول پمپ کے پاس سے گزر رہا تھا ، نہ معلوم وجوہات کی بناء پر کسی گاڑی کی ٹکر لگنے سے یہ بچہ زمین پر گر پڑا اور اس کی موت ہوگئی ، جس کے بعد فوراً بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے پہلے فاران اسپتال لیجایا گیا اور ڈاکٹر کا بیان سامنے آنے کے بعد اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد تدفین کیلئے افراد خانہ کو واپس دے دی گئی ۔ واضح رہے کہ اس کے بچے کے والد اسلم شیخ شہر کے علی اکبر اسپتال میں اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ۔ (جاری)
چند سال پہلے یہ سڑکیں خستہ حال تھی ، جس کی وجہ سے آمدورفت میں لوگوں کو دقت اور پریشانی کا سامنا تھا ۔ لیکن اب یہ سڑکیں از سر نو سمینٹ کنکریٹ کی تعمیر کی جا چکی ہیں ۔ اب اتی کرمن تو موجود ہی ہے اس کے بعد ایسی شاندار سڑکوں پر اسپیڈ بریکر نہ ہونے سے ہمارے شہر کے گرم خون والے نوجوان تیز رفتاری سے موٹر سائیکل ، رکشہ ، کار چلاتے نظر آتے ہیں ۔ایک سروے میں شہر کی سڑکوں پر درہم برہم ٹریفک نظام ، ٹریفک پولس کی غیر موجودگی ، اور بے تحاشا اتی کرمن ہماری ماؤں بہنوں ، بچے بوڑھوں کی جان کا سبب بنتے ہیں ۔
0 تبصرے