اسمبلی اجلاس کی شروعات دفتر جمعیتِ علماء سلیمانی چوک سے

 

شہری حالات کے تناظر اور آئندہ اسمبلی الیکشن کے تئیں جناب آصف شیخ رشید صاحب کی دفتر پر آمد

جس طرح موجودہ ممبرآف پارلیمنٹ، شوبھا تائی بچھاؤ نے پارلیمنٹ الیکشن میں تمام تنظیموں سے پہلے، دفتر جمعیتِ علماء سلیمانی چوک پر حاضری دی ، اسی طرح جناب شیخ آصف صاحب نے بھی اسمبلی الیکشن کے تئیں دفتر پر حاضری دی ۔(جاری)

مورخہ 22 جولائی 2024 بروز پیر بعد نمازِ عشاء رات ساڑھے دس بجے دفتر جمعیتِ علماء سلیمانی چوک پر، شہری حالات کے تناظر اور  آئندہ مہینوں میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کے تئیں سابق ایم ایل اے جناب شیخ آصف صاحب کی دفتر پر آمد ہوئی، موصوف کی آمد پر ارکانِ جمعیتِ علماء نے استقبال کیا، پھر موصوف نے صدرِ جمعیتِ علماء مالیگاؤں حضرت مولانا آصف شعبان صاحب اور اراکین جمعیتِ علماء سے شہری لیول کے حالات اور حالیہ پارلیمانی انتخابات کے بعد، ملک کی بدلتی ہوئی صورتحال، اقلیتوں بالخصوص مسلمانانِ ہند کو منظم طور پر ٹارگٹ کرنے کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، اور شہر کے تابناک مستقبل اور مضبوط و مستحکم نمائندگی پر بھی گفتگو فرمائی ، اخیر میں اراکین جمعیتِ علماء سلیمانی چوک نے موصوف کے تئیں نیک تمنائیں اور پاکیزہ خواہشات کا اظہار کیا۔(جاری)

اس نشست میں حضرت مولانا آصف شعبان صاحب، قاری اخلاق احمد جمالی، حافظ انیس اظہر ملی، حافظ عبدالعزیز رحمانی، مفتی محمد اسلم جامعی، مولانا نیاز احمد ملی، مولانا أبو زید انوری، مفتی شعیب سلیم انوری، حافظ محسن کریم محمدی، مولانا شرجیل ملی، حافظ رمضان اشاعتی، حاجی محمد یاسین سیٹھ، ظہیر قیصر، خلیل احمد ایم ایم مدنی، محمد عارف، صابر شیخ موجود تھے،


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے