اسمبلی کوئی اکھاڑا نہیں ہے کہ وہاں آستین چڑھائی جائے !! آصف شیخ رشید کو مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا منہ توڑ جواب

 

آج بروز اتوار 28 جولائی کو مالیگاوں شہر کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے حسین سیٹھ کمپاونڈ میں ہنگامی پریس کانفرنس منعقد کی تھی ، اس پریس کانفرنس میں مجلس کے دیگر کارکنان بھی شامل تھے ۔ اس میٹنگ میں موصوف نے شہر کے کئی اہم موضوعات پر بات کہی ، اور بالخصوص مالیگاوں شہر میں جاری سیاست پر مخالفین کو منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ (جاری)

 پہلا مدعا (انڈر گراؤنڈ ڈرینج سسٹم) 

چار سو 99 کروڑ روپئے انڈر گراؤنڈ ڈرینج ورک کا آرڈر نکلنے کے بعد آج شہر کے مختلف علاقوں میں یہ کام جاری ہے ، اس کام کو لیکر مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے انڈر گراؤنڈ ڈرینج کیلئے جو پائپ کو استعمال کیا جارہا ہے اس میں کوئی دم نہیں ہے ۔ یہ ورک سرار وقت کی بربادی ہے اور یہ پلان شہر میں فیل ہو جائیگا ۔ ہم نے زمین میں ڈالے جانے والے 6 انچ کے پائپ اور تعمیر شدہ سڑکوں کی توڑ پھوڑ کو لیکر کارپوریشن کمشنر سے بات چیت کی جس پر یہ بات سامنے آئی ہیکہ فی الحال اس کام کو روکا جانا چاہئے، بقول ان کے ، ہمارے حساب سے انڈر گراؤنڈ ڈرینج کیلئے اچھی ساخت کا بڑا پائپ استعمال کیا جانا چاہیئے تھا ۔ (جاری)

دوسرا مدعا (ہمارے پانچ سال میں ہم نے کیا کیا؟ مفتی اسمعیل  ) 

 اپنی پریس کانفرنس میں موصوف نے مالیگاوں شہر کی سیاست اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ شہر کا ہر فرد دیکھ بھی رہا ہے اور بول بھی رہا ہے کہ شہر میں ترقیاتی کام کاج بخوبی انجام دیئے جارہے ہیں ۔ سڑکیں تعمیر ہورہی ہے ، ورک آرڈر پاس کروایا جارہا ہے ۔ ہم اپنے عہدے اور اپنے مینو فیسٹو پر پر برابر کام کررہے ہیں اور شہر میں تبدیلی لوگوں کو نظر بھی آرہی ہے ۔ ہم اپنی کارکردگی سے مطمعین ہیں اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں ہمیں امید ہیکہ ہم کامیاب ہونگے ۔ انشاء اللہ (جاری)

 تیسرا مدعا (شہری سیاست پر بولے مفتی محمد اسماعیل) 

  آصف شیخ نے گزشتہ دنوں ایک میٹنگ بلوائی تھی جس میں شہر کی سبھی تنظیموں کے اہم زمہ داران نے شرکت کی تھی اس میٹنگ میں آصف شیخ نے شہر کی عوام کو کہا تھا کہ شہر کی ترقی کیلئے اسمبلی میں آستین چڑھا کر بات کرنے والا ایم ایل اے چاہیئے ، نہ کہ خاموشی اختیار کرنے والا ! اس کے جواب میں ایم ایل اے موصوف نے کہا کہ اسمبلی کوئی اکھاڑا نہیں ہے ۔ جہاں آستین چڑھائی جائے ، مزید کہا کہ اگر آج یہ آستین چڑھانے کی بات کرتے ہیں تو کل مارپیٹ اور دادا گیری کی بھی بات کرسکتے ہیں۔ (جاری)

 چوتھا مدعا ( 1999 والا اسمبلی الیکشن پھر سے دہرایا جائے گا) 

   ایم ایل اے موصوف نے کہا کہ شہر میں ایسی گونج سنائی دے رہی ہیکہ مخالفین آنے والے اسمبلی انتخابات کو 1999 میں ہوئے اسمبلی انتخابات سے جوڑ رہے ہیں۔ لوگوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر ہمیں شکست ہوئی تو ایسا ہوگا اور وییسا ہوگا ۔ اس پر جواب میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا میں مخالفین کو صاف طور پر کہہ دینا چاہتا ہوں اگر ہماری پارٹی کے کسی زمہ داران پر بھی آنچ آتی ہے تو ہم قانونی طریقے سے اونچی لڑائی لڑیں گے ۔ (جاری)

  

 پانچواں مدعا (گٹھ بندھن سے متعلق) 

 جنتادل اور ایم آئی ایم گٹھ بندھن سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ ہم نے مرحوم ساتھی بلند اقبال کیساتھ ایک ایگریمنٹ کیا تھا جس پر ہم نے عمل آوری کی ، اور مستقیم ڈگنیٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب نہ گھوڑا دور ہے نہ میدان ، آئندہ اسمبلی انتخابات 2024 میں شہری عوام کو پتہ چل جائیگا کون کس کے ساتھ ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں شہر کے تمام ہندی اردو اخبار کے صحافی موجود تھے ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے