شہر میں نشہ آور اشیاء ، ملاوٹی اور نقلی اشیاء کی فروخت پر روک کب لگائی جائیگی ؟ ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی

 

مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کل ایک بار پھر مالیگاوں شہر میں بڑھتی ہوئی نشہ آور اشیاء کی فروختگی اور ایف ڈی اے محکمہ کا قیام مالیگاوں میں نہ ہونے کی وجہ سے آنے والی دشواریوں کی نشان دہی مہاراشٹر اسمبلی اجلاس میں کیا ہے ۔ اس مانسون اجلاس میں موصوف نے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاوں ہی نہیں بلکہ ضلع ناسک میں بڑے پیمانے پر نشہ آور اشیاء دھوم سے فروخت ہوتی ہے ساتھ ہی ساتھ ملاوٹی اور نقلی اشیاء بھی تیزی سے فروخت ہوتی ہیں ۔ خصوصاً مرچ پاؤڈر ، دودھ ، کھوا وغیرہ کی نشاندہی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان اشیاء سے لوگوں خصوصاً نوجوانوں کو متاثر کیا جارہا ہے ۔ (جاری)

کتا گولی الپرازولم کے ساتھ گانجہ و دیگر اشیاء کے صد باب کیلئے متعلقہ محکمہ بنام ایف ڈی او نہ ہونے کی وجہ سے پولس کاروائی کرتی ہے تو ملزمین  آسانی سے چھوٹ جاتے ہیں اسلئے مذکورہ محکمے کا قیام ضروری ہے تاکہ بروقت اقدامات اٹھائے جاسکیں ۔ انہوں نے مزید کہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد آفر گرفت میں آتے ہیں تو صحیح سمت میں کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹ جاتے ہیں اسی طرح ملاوٹی اور نقلی اشیاء کرنے والے نسلوں کو برباد کررہے ہیں ۔ اس پر حکومت کیا کاروائی کررہی ہے ؟ اس کی تفصیل طلب کی ۔ (جاری)

اس پر جواب دیتے ہوئے فوڈ اینڈ ڈرگ نیز اشیائے خوردونوش اور وزیر دھرم راؤ بابا نے کہا کہ ضلع ناسک میں نقلی پاؤڈر جو مصالحوں کے ساتھ ضبط کئے گئے یہ 538 کلو تھا اور اسکی قیمت 168000روپئے تھی ۔ ملاوٹ کے سینتھٹک پاؤڈر کو بھی ضبط کیا گیا جس کی مالی قیمت 3 لاکھ 7 سو 44 روپئے تھی ۔ (جاری)

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل اے موصوف کے مطالبے پر ہم یو پی ایس سی مزید نفری قوت کا مطالبہ کیا ہے جس کی وجہ سے تین مہینوں میں ہمیں یہ نفری قوت (پولس فورس) مل سکے گی ۔ کتا گولی کے تناظر میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ابھی جلد ہی 11 ہزار 553 کتا گولی حالیہ کاروائی میں ضبط کی گئی ۔ دیگر افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ، کاروائی جاری ہے ۔ پولس کاروائی کررہی ہے۔  کل 13 افراد پر کاروائی کی گئی جس میں 8 افراد ضمانت پر رہا ہیں پانچ ابھی بھی جیل میں ہیں ۔ اسطرح کی تفصیل ایم ایل اے کے سوال کے جواب میں دی گئی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے