ملک بھر میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت سے منایاجارہاہے۔ عاشورہ کے دوران عزادار و سوگوار مختلف طریقوں سے ماتم کے ذریعے کربلا میں گزرنے والے سانحے کو یاد کرتے ہیں۔ اس موقع پر ہزاروں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکلالے جا رہے ہیں اور مجالس ہو رہی ہیں۔ عراق کے مقدس شہر کربلا میں لاکھوں کی تعداد میں سوگوار یوم عاشورہ پر امام حسین کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ۔عراق کے شہر بصرہ میں بھی لوگ سوگ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے خاص انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔(جاری)
محرم کا مہینہ اسلامک کیلنڈر کا پہلا مقدس مہینہ ہے۔ ملک بھر میں انیس اگست کو محرم کا اہتمام کیا جائے گا۔ساری دنیا کربلا کی تاریخ اور واقعات سے اچھی طرح واقف ہے۔ شیعہ برادری کے نزدیک ماہ محرم عقید ت اور سوگواری کا مہینہ ہے۔ واقعات کربلا، پوری دنیا کے انسانوں کو حق پر ڈٹے رہنے کا درس دیتاہے ۔ محرم حق و باطل کا درس دیتا ہے۔ محرم سر کٹا کر دین اور انسانیت کو بچانے کا درس دینے والا مہینہ ہے۔جس طرح امام حسین سب کے ہیں اسی طرح غم خواری بھی سبھی کی ہے۔۔۔۔غم خواری کے اس مہینے کو تہوار نہیں کہہ سکتے۔(جاری)
یوم عاشورہ کو محرم کی دسویں تاریخ کو منایاجاتاہے۔ اسلامی عقیدہ کے مطابق اس دن معرکہ کربلا میں پیغمبر اسلام کے چھوٹے نواسے حضرت امام حسین اور ان کے 72 ساتھی شہید ہوئے تھے۔۔680 عیسوی میں کربلا کی جنگ میں پیغمبر اسلامﷺ کے نواسے حضرت حین بن علی کو قتل کیا گیا تھا، اس لیے بہت سے مسلمان اسے یوم سوگ کے طور پر مناتے ہیں۔(جاری)
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کی بالا دستی کے لئے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عظیم قربانی دی تھی جس کی یاد میں یوم عاشورہ آج پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔(جاری)
اسلامی تاریخ میں یوم عاشورہ کی خاص اہمیت ہے ۔ اسی دن حضرت امام حسین کی شہادت ہوئی ۔ اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم بنی اسرائیل کو فرعون کے ظلم سے نجات ملی۔ اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کوقید سے رہائی ملی ۔عاشورہ اس دن کی یاد بھی مناتی ہے جس دن اللہ نے حضرت نوح کو بچایا، جسے عیسائی تعلیمات میں نوح کہا جاتا ہے، اور کشتی میں ان کے مومن ساتھی، اور جس دن اللہ نے آدم کی جنت سے جلاوطنی کے بعد ان کی توبہ قبول کی۔(جاری)
اس مناسبت سے مساجد، امام باگارہوں اور دیگر مقدس مقامات پر مجالس عزا کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، جہاں علمائے کرام اور ذاکرین عظام حضرت امام حسین کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں اور آپ کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں۔
عاشورہ پر مسلمان کیا کرتے ہیں؟
مسلمان عام طور پر عاشورہ کے دن روزہ رکھتے ہیں۔ بعض دو دن لگاتار روزہ رکھتے ہیں، یعنی جمعرات اور جمعہ یا جمعہ اور ہفتہ کو روزہ رکھنا افضل ہے۔
0 تبصرے