مالیگاوں شہر کی عوام کو اب تین دن ناغہ سے ملیگا پانی

 

 مالیگاوں / کارپوریشن شہری حدود میں نلوں میں پانی سپلائی اب دو دن ناغے کی بجائے تین دن ناغہ سے دیا جائیگا ۔ اس طرح کا فیصلہ کارپوریشن محکمہ آب رسانی اور پرشاشک کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ شہر تعلقہ اور ڈیموں کے اطراف میں بارش نہ ہونے نیز ذخیرہ آب تیزی سے ختم ہونے کے تناظر میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ (جاری)

 کل کارپوریشن نے مذکورہ تفصیل پر مہر ثبت کرتے ہوئے پانی سپلائی ناغہ دو دن کی بجائے تین دن کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں اب نلوں میں پانی سپلائی تین دن ناغہ سے ہوگا ، جس پر عمل درآمد 27 جولائی 2024 بروز سنیچر سے کیا جائیگا ۔ 27 جولائی سنیچر کو جن علاقوں میں نلوں میں پانی سپلائی ہوگا ان علاقوں میں تین دن بعد یعنی چوتھے دن ہوگا ۔ یعنی اتوار ، پیر ، منگل کے بعد بدھ کو پانی سپلائی ہوگا ۔ (جاری)

 اس کے بعد پھر جمعرات جمعہ سنیچر ناغہ سے اتوار کو پانی سپلائی ہوگا اور اسی ترتیب سے ہر تین دن ناغہ سے پانی دیا جائیگا ۔ فی الحال کارپوریشن کی ملکیت والے تلواڑہ ڈیم میں پانی کا موجود اسٹاک وسط اگست تک ہی موجود ہے ۔ تین دن ناغہ سے پانی کے ذخیرے کو اگست آخر تک کار آمد بنانے کی منصوبہ بندی ہے ۔ تب تک امید ہیکہ رحمت خداوندی کو جوش اجائے اور شہر سمیت ڈیموں کے اطراف میں بارش ہو ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے