ناسک ڈیویژن کے کس ڈیم میں ہے کتنا پانی ؟ کیا مزید بارش کی ہے ضرورت ؟؟؟ پڑھیں تفصیل

 

مالیگاوں/ جہاں ایک جانب کونکن اور ودربھ میں بارش ہورہی ہے وہیں شمالی مہاراشٹر بھی اس کی زد میں ہے ۔ ناسک ضلع اب بھی موسلادھار بارش کا انتظار کررہا ہے ۔ ناسک ڈیویژن کے پانچوں اضلاع کے ڈیموں میں اب 28 فیصد ذخیرہ باقی ہے ۔ جبکہ گزشتہ سال یہ 40 فیصد تھا اسلئے دیکھا جارہا ہیکہ اس سال صورتحال پچھلے سال سے زیادہ خراب ہے ۔(جاری)

  

شمالی مہاراشٹر کے پانچ اضلاع جن میں ناسک ، احمد نگر ، جلگاؤں اور دھولیہ سمیت نندوربار میں کل 537 چھوٹے اور درمیانے ڈیم ہیں اس میں 22 بڑے منصوبے ، 54 درمیانے اور ڈیم ہیں ۔ اس میں 22 بڑے منصوبے ، 54 درمیانے اور 461 چھوٹے منصوبے شامل ہیں ۔ ان کا مفید ذخیرہ 5 ہزار 961 ملین کیوبک میٹر ہے ، اور اس وقت ان ڈیموں میں صرف 1 ہزار 666 کیوسیس (28 فیصد ) پانی باقی رہ گیا ہے ۔ (جاری)

یہ واٹر اسٹاک گزشتہ سال 21 جولائی کو 40 فیصد پر تھا ، اسلئے پینے کے پانی کی پریشانی دور ہوگئی ، تاہم اس سال یہ تشویش اب بھی دور نہیں ہوسکی ہے ۔ ڈیم میں شاید ہی کوئی ذخیرہ ہو ، محکمہ کے 22 بڑے پراجیکٹس میں بھی وافر اسٹاک موجود نہیں ہے ۔ بھنڈارا (47.18) ، نیلوندے (19.36) ، ہتنور (33.18) ، واگھور (63.45) ، ارجن ساگر (24.06) ، بم ڈیم (17.17) بھولی (50.12) ، چنکاپور ڈیم (0) ، گرنا ڈیم (24.35) اسٹاک فی الحال باقی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے