خراب سڑکوں سے پریشان شہر کی عوام کو اعجاز بیگ نے دیا بڑا تحفہ

 

  مالیگاوں / گزشتہ منگل کے دن نماز عصر کے بعد رضا چوک خوشامد پورہ میں مالیگاوں شہر کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ کی کوششوں سے اور ڈی پی ٹی سی (نیوجن سمیتی ) کے فنڈ سے شہر کے دو راستوں جن میں پہلا راستہ خانقاہ مسجد سے لیکر اشرفیہ چوک تک سمینٹ کنکریٹ روڈ اور دوسرا روڈ ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کے بنگلے سے لیکر موجودہ آزاد نگر پولس اسٹیشن تک یہ دونوں ہی روڈ کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ کی خطیر رقم اعجاز بیگ کی کوششوں سے منظور ہوا ہے ۔ (جاری)

  

 خوشامد پورہ ، چندن پوری گیٹ ، اشرفیہ چوک و آس پاس کی عوام کو ملنے والے اس تحفے کو لیکر علاقے کے سرکردہ افراد نے اعجاز بیگ کو دلی مبارکباد دی ، شہر کی عوام اور کانگریس پارٹی کے ہمدردوں آج نماز عصر بعد رضا چوک خوشامد پورہ میں منعقد ہونے والے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی گزارش کی ہے ۔ (پریس ریلیز زرائع) 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے