مہاراشٹر میں 'میری لاڈلی بیہن یوجنا' کے تحت خواتین کو ماہانہ 1500 روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ اس کے لیے سرکاری دفتر جا کر فارم بھرنے کے بجائے آن لائن فارم بھرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ حال ہی میں پیش کیے گئے بجٹ میں مخلوط حکومت نے اس اسکیم کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت 21 سے 65 سال کی عمر کی خواتین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیر خزانہ اجیت پوار نے اس اسکیم کا اعلان کیا، جس کے بعد خواتین درخواست دینے کے لیے ریاست بھر کے سرکاری دفاتر میں پہنچنا شروع ہوگئیں۔ اس اسکیم کے لیے خواتین کی بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے کئی جگہوں پر درخواست دینے کے عمل میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔(جاری)
تاہم اب خواتین بھی گھر بیٹھے یہ فارم آن لائن بھر سکتی ہیں۔ اس کے لیے آپ کو مکھی منتری ماجھی لاڈکی بہین یوجنا کی پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی اور اس میں اپنا نام، پتہ اور دیگر تمام ضروری تفصیلات بھرنی ہوں گی۔ اس کے بعد اس بھرے ہوئے فارم کو ضروری دستاویزات کے ساتھ دوبارہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے جمع کرانا ہوگا۔ مکھی منتری ماجھی لاڈکی بہن یوجنا فارم بھرتے وقت، آپ کو اپنی ذاتی تفصیلات جیسے کہ آپ کا پورا نام، پتہ، جائے پیدائش، پن کوڈ، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، موبائل نمبر، آدھار کارڈ نمبر، اور ازدواجی حیثیت کو بھرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ، اگر آپ کسی دوسری سرکاری اسکیم کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، تو اس کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔ (جاری)
سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو اس بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھرنی ہوں گی جس میں آپ اس اسکیم کی رقم وصول کرنا چاہتے ہیں۔ اس میں بینک کا نام، اکاؤنٹ ہولڈر کا نام، اکاؤنٹ نمبر، اور بینک کا آئی ایف ایس سی کوڈ شامل ہے۔ نوٹ کریں کہ اس اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے، آپ کا آدھار نمبر آپ کے بینک اکاؤنٹ سے منسلک ہونا ضروری ہے۔(جاری)
کون اس اسکیم کا اہل ہوگا؟
مہاراشٹر کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔
شادی شدہ، بیوہ، طلاق یافتہ، لاوارث اور بے سہارا خواتین۔
فائدہ اٹھانے والے خاندان کی سالانہ آمدنی 2.50 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور 60 سے 65 سالہ عمر کی خاتون ۔
کون اس اسکیم کا حقدار نہیں ہوگا؟
اگر آمدنی 2.50 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔
گھر میں ٹیکس دینے والا کوئی ہو۔
خاندان میں کسی کو سرکاری نوکری یا پنشن مل رہی ہے۔
خاندان کے پاس 5 ایکڑ سے زیادہ زمین رکھنے والے ۔
خاندان کے افراد کے پاس 4 پہیہ گاڑی (ٹریکٹر کے علاوہ) دیگر سواری موجود ہوتو وہ اس اسکیم کے اہل نہیں ہیں ۔
مطلوبہ دستاویزات کی فہرست
آدھار کارڈ، راشن کارڈ، بینک پاس بک، درخواست گزار کی تصویر، رہائش یا پیدائش کا سرٹیفکیٹ، شادی کا سرٹیفکیٹ۔
اسکیم کی درخواستیں پورٹل، موبائل ایپ یا سیٹو سویدھا کیندر کے ذریعے آن لائن بھری جا سکتی ہیں۔ جو لوگ آن لائن درخواست نہیں دے سکتے ہیں انہیں آنگن واڑی سنٹر میں درخواست دینے کی سہولت ملے گی۔
0 تبصرے